میرٹھ میں زلزلے کے جھٹکے، دہلی اورہریانہ میں بھی محسوس کئے گئے

earthquake-in-meerut
اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں پیرکی صبح یعنی 6بجکر28منٹ پرزلزلے کے ہلکے جھٹکے 3.6شدت کے ساتھ محسوس کئے گئے۔ بتایاگیاہے کہ زلزلے کا مرکز میرٹھ کے کھرکھودا میں تھا۔زلزلے کے جھٹکے سے کھرکھوداکے لوگوں میں دہشت پھیل گئی۔ حالانکہ ،اس سے جان ومال کے نقصان کی کوئی خبرنہیں ہے۔نیوزایجنسی اے این آئی کے ٹویٹ کے مطابق، میرٹھ کے بعد زلزلے کے ہلکے جھٹکے یوپی، دہلی اورہریانہ کے کئی علاقوں میں محسوس کئے گئے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *