بنگال، بہاراورآسام کے کچھ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

Earthquake
مغربی بنگال، بہاراورآسام کے کچھ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی، سلی گوڑی، کولکاتہ، مالدہ اورعلی پورمیں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ وہیں بہارکے سیمانچل علاقے ارریہ ، کشن گنج، پورنیہ ، بھاگلپور، مونگیر اورکٹہارسمیت کئی ضلعوں میں جھٹکے محسوس کئے گئے ۔
کولکاتہ کے لوگ ڈرکی وجہ سے احتیاطاً گھروں سے باہرنکل آئے۔زلزکے کی شدت 5.6بتایاجارہاہے۔اس زلزلے کا سینٹرآسام کے سپتگرام میں بتایاجارہاہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ ابھی تک کسی بھی نقصان کی کوئی خبرنہیں ہے۔
آسام، ناگالینڈ، منی پور میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ زلزلے کا مرکز آسام کے کوکراجھارمیں 10کلومیٹرکی گہرائی میں تھا۔آسام میں تولوگ گھروں سے باہرنکل گئے۔جھارکھنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *