ڈاکٹر حمیدہ طارق نے ویمنس کالج میں نو تعمیر شدہ ’’ پریکٹس وال‘‘ کا افتتاح کیا 

Dr-Hamida-Tariq
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ویمنس کالج میں ’’ یومِ اساتذہ‘‘ کے موقع پر شاندار تقریب کا انعقاد عمل میں آیا جس میں طالبات کو والی بال اور ٹینس کی تیاری کرانے کے مقصد سے نو تعمیر شدہ ’’ پریکٹس وال‘‘ کا افتتاح پروگرام کی مہمانِ خصوصی معروف ماہرِ امراضِ اطفال ڈاکٹر حمیدہ طارق نے پروگرام کے مہمانِ ذی وقار گیمس کمیٹی کے سکریٹری پروفیسر ایس امجد علی رضوی، ویمنس کالج کی پرنسپل پروفیسر نعیمہ خاتون اور ڈاکٹر رضیہ رضوی کی موجودگی میں کیا۔
اس سے قبل مہمانان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کالج کی پرنسپل پروفیسر نعیمہ خاتون نے اساتذہ کو یومِ اساتذہ کی مبارکبا پیش کرتے ہوئے اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے طالبات کو کھیل کی سہولیات مہیا کرانے کی غرض سے کالج کو فنڈ مہیا کرایا جس سے یہ پریکٹس وال تیار کی گئی۔ مہمانِ خصوصی ڈاکٹر حمیدہ طارق نے طالبات سے پڑھائی کے ساتھ کھیل کود کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کھیل ذہنی وجسمانی صحت کے فروغ میں اہم رول ادا کرتے ہیں اس لئے طالبات کو کھیلوں پر بھی توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔
’’قومی یومِ کھیل‘‘ کے موقع پر عبداللہ کیمپس کی طالبات کے لئے ڈاکٹر رضیہ رضوی اور ڈاکٹر نازیہ خان کی نگرانی میں کھیلو ں کے مقابلے منعقد کئے گئے تھے جن میں کامیاب طالبات کو مہمانان نے انعامات سے سرفراز کیا۔ سو میٹر دوڑ میں شگفتہ آفرین، لونگ جمپ میں مائین مظہر، شاٹ پُٹ تھرو میں ساکشی شرما اور ریلے کپتان شگفتہ کو ایونٹ میں اول انعام سے نوازا گیا۔ یومِ اساتذہ کی مناسبت سے طالبات کی جانب سے تائیکونڈو، تھرو بال اور ماس ڈیمانسٹریشن مقابلے اساتذہ اور طالبات کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے تھے جو بارش کی وجہ سے منعقد نہیں کئے جا سکے۔نظامت کے فرائض طالبہ مدیحہ نعمان نے انجام دئے ۔اس موقع پر ونشیکا، عرشی زیبا اور نمرہ علی وغیرہ بھی موجود تھیں
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *