ڈاکٹر عبدالرؤف میر کا چین میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب 

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے بایو کیمسٹری شعبہ کے سینئر ریزیڈنٹ ڈاکٹر عبدالرؤف میر نے چین کی شینڈانگ یونیورسٹی آف ٹکنالوجی میں اسکول آف ایگریکلچرل انجینئرنگ و فوڈسائنسز اور کولِن ریٹلیج سنٹر فار مائیکروبیئل لِپِڈس کے اشتراک سے مائیکروبیئل لِپِڈس اور دیگر بایو ایکٹیو کمپاؤنڈ کے موضوع پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں بطور خصوصی مقرر خطاب کیا۔ ڈاکٹر عبدالرؤف نے بنیادی طور سے ذیابطیس اور دیگر کارڈیوواسکولر بیماریوں میں بایو ایکٹیو کمپاؤنڈ کے رول پر اظہار خیال کیا۔ کانفرنس میں امریکہ، فرانس، اسپین، سلوواکیہ، ہندوستان، پاکستان، تھائی لینڈاور چین سمیت متعدد ممالک کے مندوبین شریک تھے۔ اس موقع پر غیرملکی مندوبین نے بین الاقوامی شہرت کی حامل بایوٹکناجی کی صنعتوں کا دورہ بھی کیا اور ان کے ساتھ متعلقہ موضوعات میں اشتراک کے امکانات پر گفتگو کی۔ ڈاکٹر عبدالرؤف میر نے پروفیسر معین الدین کی نگرانی میں جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج سے بایو کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کی ہے۔ ان کے بیس سے زائد تحقیقی مقالے معیاری تحقیقی جرائد میں شائع ہوچکے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *