چیف جسٹس دیپک مشرا نے اگلے سی جے آئی کیلئے رنجن گوگوئی کے نام کی سفارش کی

deepak-mishra-and-ranjan-go
چیف جسٹس آف انڈیا دیپک مشرا نے مرکزی سرکارکو ایک خط بھیجا، جس میں انہو ں نے اگلے چیف جسٹس آف انڈیا کیلئے جسٹس رنجن گوگوئی کے نام کی سفارش کی ہے۔میڈیارپورٹوں کے مطابق، جسٹس گوگوئی کو3اکتوبر کواگلے چیف جسٹس کے طورپر حلف دلائے جائیں گے۔رپورٹوں کے مطابق،سپریم کورٹ کے موجودہ دوسرے سینئر جج رنجن گوگوئی ملک کے نئے چیف جسٹس ہوں گے۔
جسٹس دیپک مشرا کی مدت 2اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے، ایسی صورت میں انہوں نے نئے چیف جسٹس کے نام کی سفارش روایت کے مطابق قبل از وقت کر دی ہے۔ ابھی ان کے نام پر صدر کی مہر لگنی ہے۔جسٹس گوگوئی تین اکتوبر کو حلف لے سکتے ہیں۔وہ 17 نومبر 2019 تک چیف جسٹس کے عہدے پر رہیں گے۔موجودہ چیف جسٹس دیپک مشرا نے پرانی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے سینئرٹی میں اپنے بعد سب سے سینئر جج کے نام کی سفارش موجودہ چیف جسٹس کے عہدہ کے لئے کی ہے۔وزارت قانون و انصاف کے ذرائع کے مطابق، جسٹس مشرا نے تمام خدشات کو درکنار کرتے ہوئے جسٹس گوگوئی کا نام اپنے جانشین کے طور پر وزارت کو بھیجا ہے۔
آپ کوبتادیں کہ جسٹس گوگوئی ان چارسپریم کورٹ کے ججوں میں شامل ہیں جنہو ں نے اس سال جنوری میں پریس کانفرنس کرکے سوال اٹھائے تھے۔جسٹس گوگوئی کے علاوہ باقی تین ججوں کے نام جسٹس جے چیلمیشور(اب ریٹائرہوچکے ہیں)، جسٹس ایم بی لوکور اورجسٹس کورین جوزف ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *