اداکاردلیپ کمارکی طبیعت بگڑی، لیلاوتی اسپتال میں داخل

dilip-kumar
بالی ووڈ کے سینئراداکار دلیپ کمار کی طبیعت اچانک بگڑجانے پر انہیں ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔خبروں کے مطابق، ڈاکٹروں نے بتایاہے کہ دلیپ کمار کوسانس لینے میں تکلیف ہورہی ہے۔حالانکہ، لیلاوتی اسپتال کے ڈائریکٹرآف آپریشنز،اجے پانڈے کی مانیں توفکرکی کوئی بات نہیں ہے۔دلیپ کماریہاں روٹین چیک اپ کیلئے ہیں۔
یہ بھی بتایاجارہاہے کہ دلیپ کمارکے سینے میں شکایت کے بعد لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایاگیاہے اورطبیعت میں سدھارہے۔ان کی بیماری کی خبران کے ٹویٹ پیج پرشےئرکی گئی ہے۔95سالہ دلیپ کمارکی طبیعت اب ٹھیک بتائی جارہی ہے ۔ وہ اسپتال روٹین چیک اپ کیلئے بھی آئے تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *