شہنشاہ جذبات دلیپ کمار صحت یاب، گھر واپس

dilip-kumar
بالی ووڈ کے معروف وسینئراداکار اور شہنشاہ جذبات دلیپ کمار صحت یاب ہوکر گھر واپس آگئے۔دلیپ کمار کو طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے 5 ستمبرکوشمال مغربی ممبئی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں روٹین چیک اپ کیلئے داخل کیا گیاتھا۔
دلیپ کمار کے خاندان کے ذرائع نے مطلع کیاکہ باندرہ کے لیلاوتی اسپتال میں زیرعلاج بزرگ اداکار کو 5 ستمبر کونمونیہ اور سانس لینے میں تکلیف کے بعد اسپتال داخل کیاگیا تھا۔ضعیف العمری کی وجہ سے بھی انہیں اکثر انفیکشن ہوجاتا ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *