دہلی پولس اسپیشل سیل نے 2مشتبہ دہشت گردوں کوگرفتارکیا

DCP-Special-Cell
دہلی پولس کے اسپیشل سیل نے دومشتبہ دہشت گردوں کوگرفتارکیاہے۔اسپیشل سیل کے ایک افسر کے مطابق، جمعرات اورجمعہ کی درمیانی شب میں دوکشمیریوں کوگرفتارکیاگیاہے۔ گرفتاردونوں کی پہچان پرویزاورجمشیدکے طورپرہوئی ہے۔ اسپیشل سیل کے ایک سینئرافسر نے بتایاکہ جموں وکشمیر میں آئی ایس آئی ایس سے متعلق ایک دہشت گردتنظیم کے دومشتبہ دہشت گردوں کوگرفتارکیاگیاہے۔اسپیشل سیل نے ان سے پوچھتاچھ کرکے دہلی میں ان کے نیٹ ورک اوردہشت گردانہ سازش کا پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے۔
نیوزایجنسی اے این آئی کے مطابق، اسپیشل کے ڈی سی پی نے بتایاکہ دونوں کوجامع مسجدبس اسٹاپ کے پاس گرفتارکیاگیا۔ان کے پاس سے دوپستول، 10کارتوس اورچارموبائل فون ضبط کئے گئے ہیں۔ان لوگوں کوہتھیار اترپردیش سے ملے تھے اوروہ کشمیرجارہے تھے۔ ہتھیارکا استعمال دہشت گردانہ سرگرمیوں میں کیا جانا تھا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *