حقانی نیٹ ورک کے فاؤنڈر جلال الدین حقانی کاانتقال

haqqani
حقانی نیٹ ورک کے فاؤنڈر اورافغانستان کے سب سے متاثرکن اورڈرانے والے دہشت گرد گروپ کے سردارجلال الدین کی موت ہوگئی ہے۔میڈیاپورٹس کے مطابق، افغانستان میں دہشت گردانہ سرگرمیاں چلانے والے چھاپہ مار گروپ حقانی نیٹ ورک کے فاؤنڈر جلال الدین حقانی کا طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔اس کے معاون تنظیم افغان طالبان کے سرگرم دہشت گرد گروپوں میں سے ایک حقانی نیٹ ورک کے فاؤنڈرحقانی کے موت کی اطلاع طالبان نے منگل کو دی۔
جلال الدین حقانی نے 1970 کی دہائی میں اس نیٹ ورک کی بنیاد رکھی تھی۔ کچھ سال پہلے اس نے نیٹ ورک کی ذمہ داری اپنے بیٹے سراج الدین حقانی کو سونپ دی تھی۔ فی الحال وہ افغان طالبان کا دوسرا سب سے اہم رہنما ہے۔جلال الدین افغانستان میں اہم شخصیت تھے اوران کے طالبان کے علاوہ القاعدہ سے نزدیکی رشتے تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *