بی آر ڈی میڈیکل کالج گورکھپور میں علاج کے دوران زیر سماعت قیدی کی موت

brd
اترپردیش کے ضلع بستی میں بند زیرسماعت قیدی کی اتوار کوعلاج کے دوران میڈیکل کالج گورکھپور میں موت ہوگئی۔بتایاجارہاہے کہ پانچ دن پہلے بیمار ہونے پر اسے علاج کیلئے میڈیکل کالج گورکھپور میں داخل کرایا گیا تھا۔
سنت کبیر نگر ضلع کے دھنگھٹا کے پتی یگ گاؤ ں کا رہنے والا 60سالہ رام چریتر کوبستی جیل میں بھیجاگیاتھا۔بتایاجارہاہے کہ ان پرچوری کاالزام تھا۔عدالت سے وارنٹ جاری ہونے پرسنت کبیرنگرپولس نے گرفتارکرکے اسے جیل بھیجاتھا۔
بتایاجارہاہے کہ اس کی طبیعت خراب ہوئی تو جیل ہی میں علاج شروع کیا لیکن طبیعت میں سدھارنہ ہونے پر اسےبی آرڈی میڈیکل کالج گورکھپور ریفرکردیاگیاتھا۔پانچ دنوں تک زندگی اورموت سے لڑنے کے بعد اتوارکوصبح میں چاربجے انڈرٹرائل قیدی رام چریتر نے دم توڑدیا۔جیلرنے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ گھورکپور میں لاش کی پوسٹ مارٹم کی ویڈیوگرافی کرائی جارہی ہے۔ رپورٹ میں موت کی سہی وجہ کا پتہ چل سکے گا۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *