کیمیکل فیکٹری میں سلنڈر پھٹنے سے 6ملازم ہلاک

bijnor
اترپردیش کے بجنورمیں بڑاحادثہ ہواہے۔ بدھ کی صبح نگینہ روڈ پرواقع موہت کیمیکل فیکٹری میں ایک سلنڈرپھٹنے سے 6لوگوں کی موت ہوگئی ہے، جبکہ دوسنگین طورپرزخمی ہوگئے ۔بتایاجارہاہے کہ جوکیمیکل سلنڈرتھا وہ کافی گرم ہوگیاتھا، جس کی وجہ سے یہ حادثہ ہواہے۔ زخمیوں کوعلاج کیلئے اسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔حادثے پربجنورپولس نے جانکاری دی کہ کوتوالی شہرعلاقے میں موہت کیمیکل فیکٹری میں ویلڈنگ کے دوران میتھین گیس کاٹینک پھٹنے سے 6لوگوں کی موت ہوگئی، جبکہ دوافرادزخمی ہوگئے ہیں۔مرنے والوں اورزخمیوں ضلع اسپتال بھیجوایاگیاہے۔
مرنے والوں میں روی کمار، بال گووند، لوکیندر، کمل ویر، وکرانت اور چیت رام شامل ہیں، جبکہ گیجندر اورستیہ پال شدید طور پر جھلس گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ موقع پر پہنچ گئے۔ اسی درمیان مرنے والوں کے اہل خانہ نے فیکٹری گیٹ پر ہنگامہ کرنا شروع کر دیا ہے۔ مرنے والوں کے خاندان والوں کو اطلاع دے دی گئی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *