بی جے پی رکن اسمبلی کی زبان کاٹنے والے کودوں گا5لاکھ روپے کا انعام،کانگریس لیڈر کا متنازعہ بیان،دیکھیں ویڈیو

subodh-savji
مہاراشٹرکے ایک سابق وزیراورکانگریس لیڈرنے اعلان کیاہے کہ وہ بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے رکن اسمبلی رام قدم کی زبان کاٹ کرلانے والے کوانعام دیں گے۔مشرقی مہاراشٹرا کے بلڈھانا میں منعقد ایک تقریب کے ویڈیو میں کانگریس لیڈر اور سابق وزیر سبودھ ساوجی مبینہ طور پر یہ کہتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں کہ قدم کا بیان ایم ایل اے کے وقار کے حساب سے ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ اور اسلئے میں ان کی زبان کاٹ کر لانے والے کو پانچ لاکھ روپئے کا انعام دینے کا اعلان کرتا ہوں‘‘۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو کلپ میں وہ ایسا بولتے نظر آرہے ہیں۔

دراصل، ممبئی میں تقریب کے درمیان بی جے پی ایم ایل اے رام قدم نے لڑکیوں کو لے کر متنازعہ بیان دیا تھا۔ بی جے پی ایم ایل اے رام قدم نے اس دوران نوجوانوں کو خطاب کیا اور ان کے لئے لڑکیاں بھی اغوا کر کے لانے کی بات کہی۔ آپ کوبتادیں کہ رام قدم نے اپنا فون نمبرعام کرتے ہوئے تقریب میں کہاتھاکہ ’’ آپ کوکچھ بھی چاہئے، تومیرے پاس آئیے ۔اگرآپ کسی لڑکی کوپرپوزکرتے ہیں اوروہ آپ کومنع کردیتی ہے تومیں سوفیصد آپ کی مددکروں گا‘‘بی جے پی رکن اسمبلی نے کہاتھاکہ اپنے کنبہ کے ساتھ لوگ ان کے پاس آئیں اورکہے کہ انہوں نے لڑکی کوقبول کرلیاہے اس کے بعد وہ اس لڑکی کولڑکے پاس لیکرآئے گا۔
سوشل میڈیا پر بی جے پی ایم ایل اے رام قدم کے متنازعہ بیان کا ویڈیو بھی وائرل ہوا تھا۔ جس میں انہوں نے لڑکوں کے لئے لڑکیاں بھگا کر اور اغوا کر لانے کی بات کہی تھی۔باوجوداس کے کہ بی جے پی رکن اسمبلی نے معافی مانگ لی۔گھاٹ کوپرسے بی جے پی رکن اسمبلی رام قدم کے بیان کی چوطرفہ تنقیدہورہی ہے۔اپوزیشن پارٹیوں نے انہیں راون قراردیاہے۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *