تلنگانہ میں اسمبلی تحلیل، ا لیکشن کرانے کاراستہ صاف

telangana-cm-kcr
تلنگانہ کے وزیراعلیٰ چندرشیکھرراؤ نے جمعرات کوبلائی میٹنگ میں اسمبلی کوتحلیل کرنے کافیصلہ لیا۔تلنگانہ کے گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے وزیراعلیٰ چندرشیکھرراؤ کی اسمبلی تحلیل کرنے کی سفارش قبول کرلیاہے۔میڈیااطلاعات کے مطابق،تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راو کی سفارش کے بعد یہاں کی اسمبلی کو تحلیل کر دیا گیا ہے۔ موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، گورنر نے ان کی تجویز منظور کر لی ہے۔ انہوں نے جمعرات کو کابینہ کی میٹنگ کے بعد یہ فیصلہ کیا۔ میٹنگ کے بعد کے سی آر نے گورنر سے ملاقات کی۔ اسمبلی تحلیل ہو جانے کے بعد اب تلنگانہ میں وقت سے پہلے الیکشن ہونا طے ہے۔
واضح ہوکہ تلنگانہ میں تلنگانہ راشٹریہ سمیتی(ٹی آرایس) سرکارکی مدت کارمئی 2019تک ہے۔ مگروزیراعلیٰ کے سی آر اس سال کے اخیرمیں چارریاستوں میں ہونے والے الیکشن کے ساتھ ہی یہاں بھی الیکشن کراناچاہتے ہیں۔ریاستی اسمبلی کی تحلیل اور ریاست میں جلد انتخابات کے سلسلہ میں گزشتہ کئی دنوں سے اطلاعات گشت کر رہی تھیں کہ سی اپم شیکھرراؤ اسمبلی تحلیل کرنے کے بعد بڑی ریلی کا انعقاد کرکے الیکشن کا بگل پھونکیں گے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *