بھائی اور والد نے لی خاتون کی جان ، گرفتار،جانیں کیوں

general-demo-body
مغربی بنگال میں ایک مسلم خاتون کااس کے بھائی اوروالدنے ملکرقتل کردیا۔الزام ہے کہ والداوراس کے بھائی کومقتول خاتون کا کسی غیرمسلم نوجوان سے پیارکرنا ناگوارگزرا اورانہو ں نے اس کی جان لے لی۔ خاتون کا قتل اس کے گھر والوں نے مبینہ طور پر ایک ہندو لڑکے سے تعلق ہونے کی وجہ سے کیا ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق یہ دونوں بہار کے جمال پور کے رہنے والے ہیں اور انہیں پیر کو پوربا بردوان ضلع پولیس نے کولکاتہ سے گرفتار کیا۔انہوں نے بتایا کہ 31 اگست کو یہاں سے 19 کلو میٹر دو رایک کھیت سے ایک خاتون کی لاش برآمد کی گئی تھی۔ خاتون کا چہرہ پتھر سے کچل دیا گیا تھا۔
پولیس افسر نے بتایاکہ پوسٹ مارٹم کے دوران خاتون کے جسم پر دو نمبر لکھتے ہوئے ملے ، جس پر کال کرنے پر اس شخص کا پتہ چلا ، جس کے ساتھ اس کے تعلقات تھے۔ اس کے بعد پولیس ممبئی میں اس شخص کے پاس پہنچی اور اس نے خاتون کے گھر کا پتہ اور اہل خانہ کی معلومات فراہم کرائی۔
میڈیاپورٹوں کے مطابق پولس نے مغربی بنگال میں ایک مسلم خاتون کے قتل کے الزم میں اس کے بھائی اور والد کو گرفتار کرلیاہے۔پولس کے مطابق، دونوں نے قبول کیاہے کہ انہو ں نے لڑکی کوجمال پور لے جانے کے دوران گاڑی میں ہی رسی کا پھندالگاکراس کا گلاگھونٹ دیا اورپھراس کی لاش کوکھیت میں پھینک دیا۔اس کی شناخت چھپانے کیلئے انہوں نے پتھرسے اس کا چہرہ بھی کچل دیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *