غیرملکیوں سے شادی رچانے والی بالی ووڈ اداکارائیں

bollywood-actress-married-f

بالی ووڈ میں کئی اداکارہ ایسی ہیں جن کے ہم سفرکی تلاش ملک میں نہیں بلکہ غیرملک میں جاکرختم ہوئی۔بالی ووڈ کے کئی ایسی اداکارائیں ہیں جنہیں شریک حیات سرحدپارملا۔ویسے ہرکسی کواپنے ہی پروفیشن میں لائف پارٹنر تلاش کرنا چاہئے۔ اس میں پرسنل سے لیکر پروفیشنل ہرایک چیزمیں اچھی سمجھداری ہوتی ہے، لیکن بالی ووڈ میں اسٹارس کودیکھ کرلگتاہے کہ ایسا ضروری نہیں ہے۔کئی ستارے ایسے ہیں جنہو ں نے پیارتو بالی ووڈ میں کیا لیکن شادی اس سے باہررچائی ہے یعنی بیرون ممالک میں شادی کی ہے۔

 

 

بالی ووڈ اداکارہ پرینکاچوپڑا ان دنوں اپنی فلموں سے زیادہ پرسنل لائف کولیکرسرخیاں بٹوررہی ہیں۔ حال ہی میں انہو ں نے اپنے غیرملکی اور10سال چھوٹے بوائے فرینڈ نک جونس سے سگائی کرلی۔ساتھ ہی ممبئی والے گھرپرپرینکاچوپڑاکی ’روکا‘ تقریب ہوئی ۔اس تقریب میں پرینکاکے قریبی رشتے داراورنک جونس کے والدین شامل ہوئے۔ کہا جارہاہے کہ پرینکااپنی آنے والی فلم ’دی اسکائی ازپنک‘ کی شوٹنگ ختم کرنے کے بعد نک جونس سے شادی کرسکتی ہیں۔ابھی شادی کی تاریخ طے نہیں ہوئی ہے۔بہرکیف وہ اداکارائیں جنہوں نے غیرممالک میں شادی کی ہیں،چندنام قابل ذکرہیں۔
مادھوری دکشت: اپنے زمانے میں فلم کی اسکرین کے بڑے پردے راج کرنے والی دھک دھک گرل بالی ووڈ اداکارہ مادھوری دکشت نے ڈاکٹر شری رام مادھو نینے سے شادی کی ہے۔ڈاکٹررام مادھونینے امریکی شہری ہیں اورپیشے سے ڈاکٹر ہیں۔ویسے مادھوری کے چاہنے والوں میں بالی ووڈ کے بہت سے ہیرو شامل تھے لیکن انہو ں نے امریکہ میں شادی کی۔اب مادھوری بڑی سکرین پر کم اور چھوٹی اسکرین پر زیادہ نظر آتی ہیں۔ دکشت کئی ڈانس ریئلٹی شو ’جھلک دکھلاجا، ‘نچ بیلئے،سو یو تھنک یون کین ڈانس‘اب انڈیا کی باری‘اور’ڈانس کے دیوانے ‘میں ایک جج کی حیثیت سے دکھائی دے رہی ہیں۔
پریتی زنٹا:طویل عرصے تک سنگل رہیں بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کوان کا پیاریوایس میں ملا۔ انویسٹمنٹ بینکرجین گوڈناف کے ساتھ ریلیشن میں رہی پریتی زنٹا نے سال 2016میں شادی کی۔ شادی لاس انجلس میں ہندوستانی رسم ورواج کے ساتھ ہوئی تھی۔جلد ہی پریتی زنٹا بالی ووڈ میں فلم ’بھیاجی سپرہٹ‘ سے واپسی کررہی ہیں۔جس میں ان کے ساتھ سنی دیول اورارشدوارثی ہوں گے۔بہرکیف پریتی نے امریکی بوائے فرینڈ جین گوڈناف سے شادی کی ہے ۔پریتی گوڈیناف کے ساتھ کافی خوش ہیں۔
سوچتراپلّئی:بالی ووڈ اداکارہ سوچتراپلّئی کئی ہندی فلمو ں میں سپوٹنگ رول میں نظرآچکی ہیں۔سوچتراپلّئی نے سال 2005 میں لارس کجیلڈسین سے شادی کی تھی۔سوچتراکی یہ دوسری شادی تھی۔
رادھیکاآپٹے: اداکارہ رادھیکاآپٹے نے اپنے بوائے فرینڈ بینڈکٹ ٹیلرکے ساتھ سال 2012 میں شادی کی تھی ۔بینیڈکٹ برطانوی نژاد ہیں۔
لزارے :بالی ووڈ اداکارہ لزارے نے امریکن بوائے فرینڈ جیسن ڈہنی کے ساتھ سال 2012 میں شادی کی ہے۔
سیلناجیٹلی:اداکارہ سیلناجیٹلی کی بھی شادی غیرہندوستانی سے ہوئی ہے۔دبئی میں ہوئی ملاقات کے بعد پیٹرہیگ انڈیا سیلناجیٹلی کے کنبہ سے ملنے آئے۔سیلناجیٹلی نے اپنے بوائے فرینڈ پیٹرہیگ سے سال 2011میں شادی کرکے بالی ووڈ کوالوداع کہہ دیا۔آج انہیں جڑواں بچے ہیں۔
شریہ سرن:اداکارہ شریہ سرن کا شوہرآندرےئی ،روسی ٹینس کھلاڑی ہے۔مارچ 2018میں دونوں نے ادے پورمیں شادی کی ہے۔خبروں کے مطابق،اس سے پہلے دونوں نے ممبئی میں شریہ کے گھرپرہی خفیہ شادی کی تھی ۔

 

 

غیرملکی بوائے فرینڈوالی اداکارائیں

boys-freind-actress

بالی ووڈ میں کئی ایسی اداکارائیں ہیں جنہو ں نے شادی تونہیں کی ہیں لیکن ان کے بوائے فرینڈ غیرملکی ہیں ۔ وہ اداکارائیں ایک دوسرے کوڈیٹ کررہی ہیں۔ان میں چندنام قابل ذکرہیں۔
پرینکاچوپڑا:دیسی گرل بالی ووڈ ادکارہ پرینکاچوپڑا نے امریکی گلوکارنک جوسن کواپنا شریک حیات بنانا چاہتی ہیں۔نک جوسن پرینکا چوپڑا سے 10سال چھوٹے ہیں۔ان کی ملاقات میٹ گلا2017میں ہوئی تھی۔پرینکاکی سالگرہ پردونوں نے سگائی کرلی۔بتایاجارہاہے کہ بالی ووڈ-ہالی ووڈ کی یہ جوڑی اکتوبرمیں شادی کرسکتی ہے۔
تاپسی پنو:ساؤتھ فلم انڈسٹری کے بعد بالی ووڈ میں الگ پہچان بنا چکی تاپسی پنو بھی بیڈ منٹن کھلاڑی میتھس بوئے کوڈیٹ کررہی ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق، ڈنمارک کے میتھس گذشتہ چارسال سے تاپسی کوڈیٹ کررہے ہیں۔ 2013 میں ہوئی انڈین بیڈمنٹن لیگ کے دوران ان کی پہلی ملاقات ہوئی تھی۔اگست 2018میں دونوں کوایک بارپھرلنچ ڈیٹ پراسپاٹ کیاگیا۔حالانکہ دونوں نے ہی اپنے ریلیشن شپ کو نہ توکھلے عام قبول کیاہے، اورنہ ہی ابھی تک انکار کیاہے۔
شروتی ہانس:لندن میں رہنے والے تھیٹرآرٹسٹ مائیکل کارسیل بھی اداکارہ شروتی ہاسن کے بوائے فرینڈ ہیں۔دونوں کی ملاقات لندن میں ہی ایک کامن فرینڈ کے ذریعے ہوئی تھی۔دسمبر2017میں شروتی ہاسن، مائیکل اورکمل ہاسن کوایک شادی تقریب میں دیکھا گیاتھا۔رپورٹس کے مطابق، 2018 کے آخرمیں دونوں کی شادی کی خبریں آئی تھیں، لیکن شروتی ہاسن نے ان خبروں کوبے بنیادبتایاہے۔
ایلیانہ ڈکروز:بالی ووڈ اداکارہ ایلیانہ ڈیکروزاورآسٹریلین فوٹوگرافر اینڈروگذشتہ چار سال سے ریلیشن شپ میں ہیں۔خبرتویہ بھی ہے کہ دونوں نے خفیہ شادی کرلی ہے ، لیکن ایلیانہ نے اس بات کی تصدیق آج تک نہیں کی ہے۔حالانکہ کرسمس کے موقع پر کئے گئے ایک پوسٹ میں فوٹوگریڈٹ کے ساتھ hubby لکھاتھا۔ بہرکیف ایلیاناکی اگلی فلم ’امراکبرانتھونی ‘ہے جواکتوبر 2018 میں ریلیز ہوگئی۔
ملیکاشیراوت:بالی ووڈ اداکارہ شیراوت بھی اپنے غیرملکی بوائے فرینڈ کے ساتھ پیرس میں رہتی ہیں۔ویسے توملیکاشیراوت فلموں سے کافی عرصے سے دور ہیں لیکن پھر بھی وہ لگاتارکسی نہ کسی وجہ سے خبروں میں بنی رہتی ہیں۔لیکن ملیکاشیراوت ذاتی زندگی کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔جیساکہ جانتے ہیں کہ شیراوت اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ پیرس میں رہتی ہیں ۔کافی دنوں پہلے بات ہے ،میڈیارپورٹس کے مطابق، شیرات فی الحال اقتصادی تنگی سے گزررہی ہیں۔حالت ایسی ہوگئی کہ فلیٹ کا کرایہ نہ دے پانے کی وجہ سے انہیں اوران کے بوائے فرینڈ کوفلیٹ سے نکال دیاتھا ۔بہرکیف ابھی حال فی الحا ل میں وہ کیسی دورسے گزررہی ہیں یہ جانکاری نہیں ہے۔
یادرہے کہ وہ اداکارائیں جنہوں نے غیرممالک میں شادی رچائی ہیں یاوہ اداکارائیں جنکی بوائے فرینڈ غیر ملکی ہیں۔ان کے شوہریا بوائے فرینڈ کوئی بزنس مین ہے توکوئی اداکار،کوئی گلوکار ہے تودیگرایکٹنگ وغیرہ میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

 

 

بہرکیف اداکارہ پرینکاچوپڑا نے سال2000 میں ملکہ حسن کا عالمی خطاب جیتنے کے بعد اپنے فلمی سفر کا آغاز 2003 میں فلم ’انداز‘ سے کیا تھا۔پرینکاچوپڑاٹاپ کی ہیروئنوں میں سے ایک ہیں۔ اتناہی نہیں،پرینکا بالی ووڈ کی سب سے زیادہ فیس پانے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔پرینکا چوپڑا کی پیدائش18 جولائی 1982 کو جمشید پور،بہار (حالیہ؛ جھاڑکھنڈ) میں پیدا ہوئی ۔اداکارہ 33 سالہ پرینکا چوپڑاکی شہرت اب بالی ووڈ سے نکل کر امریکہ بلکہ پوری دنیا تک پہنچ چکی ہے۔ 2015میں بالی ووڈ فلم’ باجی راؤ مستانی‘ میں شاندار پرفارمنس سے بڑھ کر انہیں امریکی ٹی وی شوکوانٹیکو سے عالمگیر پہچان ملی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *