ایس سی /ایس ٹی ایکٹ پراعلیٰ ذات کے لوگوں کا ’بھارت بند‘ کا اثر 

bharat-band
ایس سی اورایس ٹی قانون کولیکر لائے گئے آرڈیننس کے خلاف مبینہ طورپر اپرکاسٹ کی طرف سے بلائے بھارت بندکوملک بھرمیں اثر دیکھنے کومل رہاہے۔مدھیہ پردیش میں ایس سی اورایس ٹی ایکٹ کے خلاف اعلیٰ ذات کے لوگوں کا بھارت بندکا اثردیکھنے کومل رہاہے۔ بہارکے آرا میں بندمظاہرین نے بازاروں کوبندکرانے کے ساتھ ساتھ ہی ٹرینیں روکی ہیں۔اعلیٰ ذات کے لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ کسی خاص کمیونٹی کے خلاف نہیں ہے۔ لیکن مرکزی حکومت کواعلیٰ ذات کے لوگوں کا بھی احترام کرنا چاہئے۔
ایس سی اورایس ٹی ایکٹ میں آرڈیننس کے خلاف اعلیٰ کمیونٹیوں کے قریب 35تنظیموں نے آج بھارت بند کا اعلان کیاہے۔ اپرکاسٹ کے اس بند کا اثردکھنا شروع ہوگیاہے۔ بھارت بندکے پیش نظر سیکوریٹی انتظامات سخت کئے گئے ہیں۔ بندکا اثرسب سے زیادہ مدھیہ پردیش میں دیکھنے کومل رہاہے۔ وہیں ،بہار، اترپردیش،راجستھان میں انتظامیہ نے احتیاطی قدم اٹھائے ہیں۔مدھیہ پردیش کے سبھی ضلعوں میں الرٹ جاری کردیاگیاہے، اس کے ساتھ ہی 18ضلعوں میں دفعہ 144نافذہے۔راجستھان میں بھی بند کودیکھتے ہوئے الرٹ جاری کردیاگیاہے۔
بہار کی راجدھانی پٹنہ میں بی جے پی دفترکے باہرلوگوں نے ایس سی-ایس ٹی آرڈیننس ایکٹ کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ایس سی -ایس ٹی ایکٹ اورمودی سرکار کے خلاف نعرے بازی کی۔پٹنہ کے علاوہ اورنگ آباد، سمستی پور، گیا ، چھپرا ، دربھنگہ،سہرسہ میں بھی بھارت بندکے باعث بازار اورسڑکیں بند رہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *