بنگالی اداکارہ پائل چکرورتی کی موت،ہوٹل کے کمرے میں مشتبہ حالت میں ملی لاش

Payel-Chakraborty
مغربی بنگال کے سلی گوڑی میں واقع ایک ہوٹل میں بنگالی اداکارہ پائل چکرورتی کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی ۔بنگالی ٹی وی اورفلم اداکارہ پائل چکرورتی گذشتہ 5ستمبرکوسلی گوڑی کے ایک ہوٹل مردہ پائی گئی۔ مشتبہ حالت میں ملی ادکارہ کی باڈی کی ابتدائی جانچ کی گئی ،جس میں خودکشی کی بات سامنے آئی ہے۔
ہوٹل افسروں کے مطابق، پائل نے منگل کوشام میں سلی گوڑی کے چرچ روڈ پرواقع ہوٹل میں چیک اِن کیاتھا اوروہ بدھ کوصبح نکلنے والی تھیں۔ہوٹل ملازمین کے کئی بار دستک دینے کے باوجود بھی جب انہو ں نے گیٹ نہیں کھولا توہوٹل ملازمین نے پولس کواطلاع دی۔پولس نے بتایایاکہ اداکارہ کی لاش بدھ کوہوٹل کے کمرے میں ملی۔ایک افسر نے بتایاکہ اداکارہ کولکاتہ نیتاجی نگرعلاقے میں رہتی تھی۔
بتادیں کہ پائل کئی فلموں اورٹی وی سیریلوں میں کام کرچکی ہیں۔ حال میں ’چوکھیر تاراٹوئی‘ اور’گواینڈا گنی‘ میں نظرآچکی پائل ان دنوں اپنے فلمی کریئرپراپنا دھیان فوکس کررہی تھیں۔
بتایاجارہاہے کہ پائل کا حال ہی میں طلاق ہواہے اوران کا ایک بیٹا بھی ہے۔ ان کے ساتھ کام کرچکی فلم اداکارہ ساینتانی نے کہاکہ مجھے یقین نہیں ہورہاہے کہ وہ اب اس دنیامیں نہیں رہیں۔ میں نے ان کے ساتھ ایک فلم کی ہے۔وہ ایک اچھی خاتون تھیں اوروہ اپنے کام کولیکر سنجیدہ بھی تھیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *