ایشیاکرکٹ کپ 2018کاآغازآج سے

aisa-cup
آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2018کاانتظارختم ہوگیاہے۔ایشیا کرکٹ کپ آج متحدہ عرب امارات میں شروع ہورہا ہے ۔ ایشیا کی 6بڑی ٹیمیں 15ستمبرسے 28ستمبر تک آپس میں آمنے سامنے ہوں گی۔خاص بات یہ ہے کہ ہرکسی کوانتظار 19ستمبرکاہے جب ایک سال کے لمبے عرصے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کی ٹیم آمنے سامنے ہوں گی۔
بہرکیف14ویں ایشیا کپ کا میلہ آج سے یو اے ای کے صحراؤں میں سجے گا، افتتاحی میچ میں آج سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلاجائے گا۔ایونٹ میں پاکستان، ہندوستان، سری لنکا، بنگلا دیش، افغانستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شامل ہیں، گروپ اے میں پاکستان، ہندوستان اور ہانگ کانگ جبکہ گروپ بی بنگلا دیش، سری لنکا اور افغانستان پر مشتمل ہے۔
ہندوستان اورپاکستان کی ٹیموں کے بیچ دومقابلے توطے ہے لیکن اگردونوں ٹیمیں فائنل پہنچتی ہے تو شائقین کودلچسپ ہیٹ ٹرک کودیکھنے کومل سکتاہے۔آج ہفتہ سے شروع ہورہے اس ٹورنامنٹ کا پہلا مقابلہ بنگلہ دیش اور سری لنکا کے بیچ کھیل جائے گا۔ بہرکیف فائنل 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
ہندوستان:
روہت شرما(کپتان) ، شیکھردھون ، لوکیش راہل، امباتی رائڈو، منیش پانڈے ، کیدرجادھو، مہندرسنگھ دھونی (وکٹ کیپر) ہاردک پانڈیا، بھونیشور کمار، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادو، یوجوندر چہل، شاردل ٹھاکر،دنیش کارتک اورخلیل احمد۔
پاکستان:
سرفرازاحمد(کپتان اوروکٹ کیپر)، فخرزماں، شان مسعود، بابر اعظم، حارث سہیل، امام الحق، آصف علی، شاداب خان، محمدنواز، فہیم خان، حسن علی، محمدعامر، شعیب ملک، جنید خان،عثمان اورشاہدآفریدی۔
بنگلہ دیش:
مشرف مرتضیٰ(کپتان) تمیم اقبال، لٹن کمارداس، مشفق الرحیم (وکٹ کیپر)، محمود اللہ ریاض، معین الحق، عارف الحق، محمدمتھون،مستفیض الرحمان، روبیل حسین، مہدی حسن معراج، مصدق حسین، نجم الاسلام،نجم الحسین شانتو اورابوحیدررونی۔
سری لنکا:
انجیلومیتھیوز(کپتان) کوسال پریرا، کوسال مینڈس ، اپول تھرنگا، تسراراپریرا، نروشن ڈکویلا، دھنجے ڈی سلوا، داسون شناکا، کاسون رجیتا، اکیلادھنجے، امیلا اپونسو، لستھ ملنگا، دشمنت چارمیرا،دلرووان پریرا، شیہان جے سوریہ۔
افغانستان:
اصغرافغان(کپتان) محمدشہزاد، احسان اللہ جنت، حشمت اللہ شہیدی، نجیب اللہ جدران، منیر احمد، جاوید احمدی، محمد نبی، رحمت شاہ، گل بدن نائب، سمیع اللہ شینواری، شرف الدین اشرف، راشد خان، مجیب زدران، آفتاب عالم، یاسمین احمدزئی اورسیدشرزاد۔
ہانگ کانگ:
انشومن رتھ(کپتان) اعجاز خان، بابرحیات، کیمرن میکالسن، کرسٹوفرکارٹر، احسن خان، احسن نواز، ارشدمحمد، کنچٹ شاہ، ندیم احمد، راگ کپور، اسکاٹ میکیہنی، تنویراحمد، تنویر افضل، وقاص خان اورآفتاب حسین
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *