ایشیا کپ 2018 :ہندوستان نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے روندا،بھونیشوربنے مین آف دی میچ

bhuvneshwar-kumar
ایشیاکرکٹ کپ 2018میں دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بدھ کوکھیلئے عظیم مقابلے میں ہندوستان نے اپنے گیندبازوں کی شاندارکارکردگی کے باعث پاکستان کو8وکٹ سے ہرادیا۔ہندستانی ٹیم نے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹاس ہار کر پہلے گیند بازی کرتے ہوئے پاکستان کو 43.1 اوور میں 162 رن پر بریک لگاکرسارے کھلاڑیوں کوپویلین بھیج دیا۔
پاکستان کی پوری ٹیم 43.1 اوورس میں 162 رن بناکر پویلین لوٹ گئی اور ہندوستان کو جیت کیلئے 163 رنوں کا ہدف ملا ، جس کو ٹیم انڈیا نے صرف 29 اوورس میں ہی دو وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ہندوستان کی طرف سے جواب میں کپتان روہت شرما نے شاندار 52 رن کی اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ شیکھر دھون نے 46 رن ، دنیش کارتک نے 31 ( ناٹ آوٹ ) اور امباتی رائیڈو نے بھی 31 ( ناٹ آوٹ ) رن بنائے۔بہت ہی کفایتی اوربہترین گیندبازی کرنے والے بھونیشورکمار کومین آف دی میچ ایوارڈ دیاگیا۔ اسی کے ساتھ بھارت گروپ۔ اے میں ٹاپ پر پہنچ گیا ہے۔ اس سے پہلے ٹیم انڈیا نے اپنے پہلے میچ میں ہانگ کانگ کو 26 رن سے شکست دی تھی۔
اس سے قبل پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کی شروعات کافی خراب رہی اور اس کے دونوں سلامی بلے باز تین کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ امام الحق نے دو رن بنائے جبکہ فخر زمان اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول سکے۔ پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ بابر اعظم نے 47 رن بنائے۔ اس کے علاوہ شعیب ملک نے بھی 43 رنوں کی اننگز کھیلی۔ علاوہ ازیں کپتان سرفراز نے چھ رن ، آصف علی نے نو رن ، شاداب خان نے آٹھ رن ، فہیم اشرف نے 21 ، محمد عامر نے 18 ( ناٹ آوٹ ) ، حسن علی نے ایک رن بنائے جبکہ عثمان خان اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول سکے۔ ٹیم انڈیا کی جانب سے بھونیشور کمار اور کیدار جادھو نے تین تین وکٹ لئے۔ جبکہ جسپریت بمبرہ نے دو اور کلدیپ یادو نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔پاکستان کی طرف سے فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ لئے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *