بی جے پی رکن پارلیمنٹ اشونی کمارچوبے نے راہل گاندھی کو ’نالی کاکیڑا‘ بتایا

Ashwini-Kumar-Choubey
بہارکے بکسر سے رکن پارلیمنٹ اشونی کمارچوبے نے کانگریس صدرراہل گاندھی کولیکر ایک متنازعہ بیان دیاہے۔مرکزی وزیر اوربی جے پی کے سینئرلیڈر اشونی کمارچوبے نے کانگریس صدرراہل گاندھی کیلئے بیحدتوہین آمیززبان کا استعمال کیاہے۔اشونی چوبے نے راہل گاندھی کو’نالی کاکیڑا‘ کہاہے۔ لوک سبھا الیکشن 2019میں ابھی کئی مہینے باقی ہیں، مگراس سے پہلے اشونی کمارچوبے نے ایک متنازع بیان دیکر سیاسی سرگرمی تیزکردیاہے۔اشونی چوبے نے ساسارام میں ایک پروگرام کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے -کرتے کانگریس صدر راہل گاندھی کو’نالی کا کیڑا‘ بتادیا۔ بہارکے وزیرصحت اشونی چوبے نے کہاکہ پی ایم مودی آکاش(آسمان ) کی طرح ہیں اورراہل گاندھی ’نالی کا کیڑا‘۔چوبے نے کہاکہ پی ایم آسمان کے جیسا اورجوآج کا کانگریس صدرہے، یہ نالی کے کیڑے جیسا‘۔
اشونی چوبے نے مزیدکہاکہ’’ راہل گاندھی ایک طرح سے ’پاگل پن‘ کے روگ(بیماری) کے شکارہیں۔چوبے نے کہاکہ اس بیماری میں روگی دوسروں کوپاگل کہتارہتاہے۔راہل اپنے آپ کوعظیم ، عقلمند اورپرفیکٹ بتاتے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ مودی جی رافیل سودے پرجھوٹ بول رہے ہیں۔میں ان سے کافی دکھی ہوں۔ ایساوہ شخص کہہ سکتاہے جوپاگل پن کی بیماری سے متاثرہے۔ مجھے لگتاہے کہ انہیں مینٹل اسپتا ل میں داخل کرنا چاہئے۔‘‘
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *