آندھراپردیش میں ہواپیٹرول -ڈیزل 2روپے سستا

petrol-diesel
پیٹرول -ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف جہاں ملک بھرمیں کانگریس نے بھارت بند بلایاہواہے۔ وہیں آج آندھراپردیش سرکارنے ریاست کے لوگوں کوبڑی راحت دی ہے۔ میڈیارپورٹوں کے مطابق، آندھراپردیش کی چندربابونائیڈو سرکار نے پیٹرول اورڈیزل کے دام میں 2روپے فی لیٹر کی کٹوتی (کم )کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ اس سے اب ریاست میں پیٹرول اورڈیزل 2روپے فی لیڈرسستے ہوجائیں گے۔یہ فیصلہ منگل کی صبح یعنی کل(11ستمبر) سے لاگوہوگا۔
آپ کوبتادیں کہ اتوارشام کوہی راجستھان کی وسندھراراجے سرکارنے ریاست میں پیٹرول اورڈیزل پرویٹ 4فیصدی گھٹادیاتھاجس کے بعد راجستھان میں بھی پیٹرول اورڈیزل کے دام 2سے 2.5روپے فی لیٹر تک سستے ہوگئے ہوئے ہیں۔ حالانکہ یہ فیصلہ ریاست میںآنے والے الیکشن کودیکھتے ہوئے لیاگیاہے ،ایساکہاجارہاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *