اینڈرسن: ہندوستان کے خلاف سو سے زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے گیندباز 

anderson
ہندوستان اور انگلینڈ کے مابین ناٹنگھم میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن انگلینڈ کے تیز گیند باز اینڈرسن نے ہاردک پانڈیا کو آؤٹ کرکے ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 100 وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی۔ ان کے اس کارنامے کے بعد ہندوستان کے خلاف 100 وکٹیںیا اس سے زیادہ وکٹیں لینے والے وہ دنیا کے دوسرے گیند باز بن گئے۔ان کے اس کارنامے سے قبل یہ اعزاز سری لنکا کے آف اسپنر مرلی دھرن کو حاصل تھا۔مرلی دھرن نے ہندوستان کے خلاف 100 سے زیادہ وکٹ حاصل کیے تھے اور وہ دنیائے کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں جبکہ انگلینڈ کے تیز گیند باز اینڈرسن ابھی بلے بازوں کا شکار کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔
سری لنکا کے اسپنر مرلی دھرن 2011 میں انٹر نیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ چکے ہیں۔ انھوں نے اپنے ٹیسٹ کریئر میں 133 ٹیسٹ کھیلے اور 800 وکٹ حاصل کیے ۔ ان میں ہندوستان کے خلاف 105 وکٹ بھی شامل ہیں۔مرلی دھرن کے بعد انگلینڈ کے اینڈرسن واحد ایسے کھلاڑی ہیں جنھوں نے ہندوستان کے خلاف 100 وکٹ حاصل کیے ہیں اور ہندوستان کے بلے بازوں کا شکار کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ ان کے علاوہ ہندوستان کے خلاف 94 وکٹ حاصل کرنے والے گیند بازوں میں پاکستان کے سابق کرکٹر اور موجودہ وزیر اعظم عمران خان ہیں۔ انھوں نے اپنے ٹیسٹ کریئر میں ہندوستان کے خلاف سب سے زیادہ 94 وکٹ حاصل کیے تھے اور تیسرے مقام پر ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *