کشتی پلٹنے سے متعددافرادغرقاب، تلاش جاری

rever
اترپردیش میں ضلع امیٹھی کے کڑواگھاٹ کے قریب ایک بڑاحادثہ ہوگیاہے۔ بتایاجارہاہے کہ ایک کشتی کے پلٹ جانے سے تین افراد گومتی ندی میں ڈوب گئے۔حالانکہ موقع پرپہنچی یوپی پولس نے 8لوگوں کوندی میں سے بحفاظت باہرنکال لیا لیکن تین لوگ ابھی لاپتہ بتائے جارہے ہیں۔
پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ جگدیش پور سے کمارگنج کے درمیان جمعرات دیر رات یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب 12 افراد محرم منانے جارہے تھے کہ اس درمیان توازن بگڑ نے سے کشی الٹ گئی۔مقامی لوگوں نے 8افراد کو بحفاظت باہر نکالا جبکہ تین افراد کو ابھی بھی تلاش کیا جارہا ہے۔امیٹھی سے جگدیش پور اورکمارگنج تھانہ علاقہ میں ہوئے اس حادثہ کے بعد سے لاپتہ لوگوں کی تلاش کیلئے ریسکیوآپریشن چلایاجارہاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *