امانت اللہ خان دہلی وقف بورڈ کے دوسری مرتبہ چیئرمین منتخب

amanatullah-khan
دہلی وقف بورڈ کو ایک لمبے عرصہ کے بعد نیا چیئرمین مل گیا ہے۔ اوکھلا حلقہ سے رکن اسمبلی امانت اللہ خان دوبارہ دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔موصولہ اطلاعات کے مطابق، آج شیام ناتھ مارگ واقع دہلی دے ڈویژنل کمشنر منیشا سکسینہ کے دفتر میں منعقد وقف بورڈ چیئرمین کے انتخاب میں اتفاق رائے سے امانت اللہ خان کو چیئرمین منتخب کیا گیا۔ امانت اللہ خان کے ساتھ سبھی چھ ممبران نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا ہے۔ بتادیں کہ وقف بورڈ میں امانت اللہ خان کے علاوہ چودھری شریف، ایڈوکیٹ حمال اختر، رضیہ سلطانہ،نعیم فاطمہ کاظمی اور امجد ٹونک ممبر ہیں۔
واضح رہے کہ دہلی وقف بورڈ گزشتہ دو سالوں سے تحلیل پڑا ہوا تھا۔ گزشتہ بورڈ کے دو رکن چودھری شریف اور مفتی اعجاز ارشد قاسمی نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کو بورڈ میں ہورہی بدعنوانی کا الزام لگاتے ہوئے اپنا استعفیٰ سونپ دیا تھا۔ اس وقت کے لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ نے ان الزامات کی بنیاد پر بورڈ کو تحلیل کرتے ہوئے بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان کے خلاف سی بی آئی انکوائری کا حکم دیا تھا اور سی بی آئی نے بورڈ کے دفتر میں چھاپہ ماری کرکے ساری فائلیں بھی کھنگالی تھیں۔ حالانکہ ابھی تک سی بی آئی نے اس معاملے میں کوئی رپورٹ حکومت کو نہیں سونپی ہے۔ دہلی وقف بورڈ کے تحلیل ہونے کے بعد سے حکومت دہلی پر بورڈ کی تشکیل نوکے لئے مسلسل دباؤ بنایا جارہا تھا۔ اسی لئے حکومت نے وقف بورڈ کو بنانے کا فیصلہ لیا ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *