چینی علی بابا گروپ کا بڑھتادائرہ:للت ہوٹل میں کانفرنس دوسری پھیلانتھراپی

علی بابا فاؤنڈیشن ، یوسی ویب کے ساتھ مل کر ہندوستان میں 5ستمبر کو علی بابا گروپ پھیلانتھراپی کانفرنس 2018کے گلوبل فورم کی نئی دہلی کے للت ہوٹل میں میزبانی کریں گی۔علی بابا فاؤنڈیشن ، علی بابا گروپ کے ذریعہ قائم کے چیریٹی تنظیم ہے اوریوسی ویب، علی بابا ڈیجیٹل میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ گروپ کے اندرایک کاروبار ہے۔یوسی ویب انک ہندوستان میں اپنی یوسی ویب موبائل پرائیویٹ لمٹیڈ کے ذریعے کام کرتاہے۔
اس گلوبل فورم کاانعقاد ’love and Infinity‘ کی تھیم پرکیا جارہاہے جس میں تعلیم ،بچوں کے تحفظ اورخواتین امپارورمنٹ پرخاص زورہوگا۔اس کے انعقاد کا دوسرا اہم معاملہ اس بات پرغوروخوض کرنا ہے کیسے انٹرنیٹ ایک تخلیقی اورموثرنقطہ نظر کے ذریعے گلوبل چیریٹی کی کوششوں کومضبوط کرسکتاہے۔سال 2016میں علی بابا گروپ کے ایگزیکٹیو چےئرمین جیک ما نے دان میں عام لوگوں کو فعال کے طورشامل کرنے کی ثقافت کوبڑھاوادینے کے مقصد سے ’’Xin‘‘پھیلانتھراپی کانفرنس کی شروع کی۔اس کانفرنس میں عالمی بہبود ، سیاست، کاروبار اورسائنس کے شعبے سے بہترین بولنے والوں کواس انٹرنیٹ یوگ کیلئے انسانی دوستی پربحث کرنے کیلئے مدعو کیا جاتاہے۔اس سال دوسر ا علی بابا9.5پھیلانتھراپی ہفتہ سمیلن کا ایک ساتھ ہانگجھو اورپہلی بار چین سے باہر نئی دہلی میں انعقاد کیا جارہاہے جس سے علی بابا گروپ کے لئے ہندوستان کی اہمیت کا پتہ چلتاہے۔
اہم سیشن میں ’’ایک بہترمستقبل کیلئے ہرکسی کی بھاگیداری‘‘ تھیم پر بحث کی جائے گی اوربیچ کے سیشن میں ہمارے دور کے سب سے اہم موضوع پربحث ہوگی جس میں ماحولیات تحفظ، انٹرنیٹ پلس، فطری طورزندگی جینے ، عوامی فلاح وبہبود کے گلوبلائزیشن اورتعلیم وغیرہ موضوع شامل ہیں۔ہندوستان میں سات سال کے کاروبار ترقی اوریوسی براؤزر کے 13کروڑفعال یوزرس کے ساتھ یوسی ویب اپنی سماجی ذمہ داری کونبھارہی ہے اوراس نے اس سال شروعات میں ہندوستان میں پہلی بار صرف خواتین کے نیوزچینل اوریوسی تعلیم پروگرام شروع کیاہے۔ دواین جی او-بکس فارآل اورڈونیٹ-اے -بک کے ساتھ شراکت میں یوسی تعلیم نے جولائی میں اپنا پہلا مرحلہ پوراکیا اورہندوستان میں14ریاستوں میں 10ہزارکتابیں عطیہ کئے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *