کیرل اداکار موہن لال کی وزیراعظم سے ملاقات، قیاس آرائیاں تیز

mohan-lal-pm-modi
کیرل کے مشہوراداکار موہن لال نے پیرکووزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ہے ۔اس ملاقات کوسیاسی نظریے سے دیکھاجارہاہے۔ اداکار کے ملاقات کے بعد سے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی )میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔بتایاجارہاہے کہ موہن لال کی مقبولیت کے ذریعے بی جے پی کیرل میں کمل کھلانے کی تیاری میں ہے۔
بہرکیف مسٹر مودی اور سپراسٹار دونوں نے ٹوئٹ کرکے ملاقات کی اطلاع دی ہے۔پی ایم مودی نے فلم اسٹار سے ملاقات پر ٹوئٹ کرکے کہا کہ کل میری موہن لال جی کے ساتھ اچھی ملاقات ہوئی۔ ان کی عاجزی قابل تعریف ہے۔ سماجی خدمت کے شعبہ میں ان کی وسیع پیمانہ پر کوششیں قابل ستائش اور ترغیب کا ذریعہ ہیں۔ دونوں کی ملاقات کے بعدقیاس آرائی کی جانے لگی ہے کہ موہن لال آئندہ برس ہونے والے عام انتخابات سے پہلے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہوسکتے ہیں۔جانکاروں کا کہناہے کہ اس ملاقات کوعام ملاقات نہیں کہہ سکتے ہیں۔2019کے عام انتخابات میں بی جے پی کیرل میں اپنی موجودگی درج کرانا چاہتی ہے اوراس کیلئے دمدارچہرے کی ضرورت ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *