حاملہ خاتون کوکندھے پر4کلومیٹرلے جاناپڑا،راستے میں دیابچے کوجنم،ویڈیووائرل

pregnant-woman
آندھراپردیش کے وجینگرم ضلع میں سڑک کی بدحالی کا ایک ایساواقعہ سامنے آیاہے کہ حاملہ خاتون کوکندھے پراٹھاکرکنبہ والوں کواسپتال لے جانا پڑا۔اندھراپردیش کے دیہات علاقے وجینگرم سے ایسی خبرآئی ہے جویہ بتاتاہے کہ سیلاب کے بعد آخرکس طرح کے حالات پیداہوگئے ہیں۔ یہاں سڑک نہ ہونے کے باعث دقتوں کا حال جان کرحیران ہوجائیں گے۔وجے نگرم کی ایک حاملہ خاتون کا ویڈویوسامنے آیاہے۔
دراصل، آندھراپردیش کے وجینگرم ضلع میں ایک حاملہ خاتون کواس کے کنبہ ورشتے دار جنگل میں تقریباً 4کلومیٹرتک اٹھاکر چلے، کیونکہ وہ علاقہ سڑک کے راستے سے جڑاہوا نہیں ہے۔بتاجارہاہے کہ حاملہ خاتون کے گاؤ ں سے اسپتال 7کلومیٹردور ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ سات کلومیٹرتک سفرکرنے کیلئے نہ سڑک تھی اورنہ ہی کوئی گاڑی۔دولوگوں نے خاتون کو ڈنڈے میں کپڑاباندھ کر اسپتا ل لے جارہے تھے۔ سڑک نہ ہونے کے باعث خاتون کووقت پراسپتال نہیں پہنچایاجاسکا۔خاتون بیچ جنگل میں بچے کوجنم دے دیا۔

بتاجارہاہے کہ حاملہ خاتون کے گاؤ ں سے اسپتال 7کلومیٹردور ہے، لیکن اس نے راستے میں ہی بچے کوجنم دے دیااورکنبہ والے بیچ راستے سے ہی گھرلوٹ گئے۔ حالانکہ، اچھی خبریہ ہے کہ کسی طرح کی کوئی انہونی نہیں ہوئی اوربچہ اورماں دونوں محفوظ ومستحکم ہیں۔ یہ واقعہ 4ستمبرکوپیش آیاہے۔
غورطلب ہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہواہے جب وجین گرم میں کسی حاملہ خاتون کواسپتال لے جانے کیلئے اتنی مشکلو ں کا سامنا کرنا پڑاہو۔ اس سے پہلے 29جولائی کوبھی ایساہی معاملہ سامنے آیاتھا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *