معصوم بچی کے ساتھ درندگی،لڑکی اسپتال میں زیرعلاج، ملزم گرفتار

raped
دہلی میں ایک بارپھر نابالغ لڑکی کے ساتھ درندگی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔بتایاجارہاہے کہ شاہدرہ کے سیماپوری علاقے میں ایک 7سال کی بچی کے ساتھ عصمت دری کے معاملے میں 21سال کے نوجوان کوگرفتارکیاہے۔ بتایاجارہاہے کہ ملزم نے نہ صرف نابالغ لڑکی کے ساتھ عصمت دری کی بلکہ اس کے پرائیویٹ پارٹ میں زبردستی کچھ چیزیں ڈالنے کی کوشش بھی کی۔پولس نے منگل کوبتایاکہ یہ پیرکی رات کوپیش آیاہے۔پولس کی طرف سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ متاثرہ لڑکی کی ماں کا الزام ہے کہ ان کی بیٹی کی پڑوسی نے عصمت دری کی ہے۔بچی رات ساڑھے دس بجے گھرکے باہرکھیل رہی تھی،تبھی ملزم اسے ڈی ایل ایف چوک کے نزدیک جھاڑیوں میں لے گیا اورعصمت دری کی۔
جب بچی گھرلوٹی تواس کی جسم سے کافی خون نکل رہاتھا۔پوچھتاچھ کے بعد اس نے اپنے ساتھ ہوئی جنسی زیادتی کے بارے میں بتایا۔متاثرہ کی ماں کی شکایت پرسیماپوری پولس تھانے میں پاکسوایکٹ کے تحت معاملہ درج کرلیاگیا۔
انہو ں نے بتایاکہ ملزم بچی کوپارک میں لے گیا اوراس کے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ ڈالا اوراس کے ساتھ ریپ کیا۔حالانکہ پولس کا کہناہے کہ جانچ کررہی لیڈی ڈاکٹر نے کسی باہری چیزکے پرائیویٹ پارٹ میں ڈالے جانے سے انکارکیاہے۔ڈاکٹرکاکہناہے کہ پرائیویٹ پارٹ میں چوٹ کی وجہ سے زیادہ خون نکلاہے۔بچی کوگروتیگ بہادراسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔متاثرہ کی حالت اب بہتر بتائی جا رہی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *