تلنگانہ میں دردناک حادثہ،57مسافر ہلاک

bus
تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں ایک دردناک حادثہ ہواہے۔ یہاں تلنگانہ اسٹیٹ روڈ کارپوریشن کی ایک بس کھائی میں گرگئی۔ اس حادثے میں 6بچے سمیت 57مسافروں کی موت ہوگئی ہے،جبکہدیگرمسافرزخمی ہوگئے۔یہ حادثہ گذشتہ صبح یعنی 11ستمبرکواس وقت پیش آیا جب کونڈا گٹو گھاٹ روڈ پر ٹی ایس آرٹی سی بس گڑھے میں جاگری۔ مہلوکین میں بیشتر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ ابتدائی اطلاعات میں بتایاگیاتھا کہ اس حادثے میں 40افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جگتیال کے ایریا اسپتال میں کئی مسافرین ز خموں کی موت ہوگئی جس کی بنائپر مہلوکین کی تعدادبڑھ کر 57ہوگئی۔بتایاجارہاہے کہ بس میں 70سے زیادہ مسافرسوارتھے۔عینی شاہدین کے مطابق بس میں گنجائش سے زیادہ مسافرسوار تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس ڈرائیور کے توازن کھو بیٹھے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ بیشتر مسافرین کے زخمی ہونے کی وجہ یہ رہی کہ وہ ایک دوسرے پر بری طرح گر پڑے۔یہ بھی بتایاجارہاہے کہ بس کا بریک فیل ہونے کی وجہ سے یہ دردناک حادثہ ہوا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *