ہریانہ:ریواڑی کے بعد بلبھ گڑھ میں 21سالہ خاتون کی اجتماعی عصمت دری

gangrape
روزانہ کہیں نہ کہیں خواتین کے ساتھ جنسی استحصال کے معاملات نے ملک کی سکیورٹی انتظامات پر سوال کھڑے کر دئے ہیں۔ہریانہ کے ریواڑی میں میں سی بی یس سی بورڈ ٹاپر کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کا معاملہ ابھی ٹھنڈابھی نہیں ہوا تھا کہ پھربلبھ گڑھ میں ایک بارپھراجتماعی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیاہے۔ یہاں منگل کودیرشام 21سال کی خاتون کے ساتھ گینگ ریپ کیاگیا۔
بتایاجارہاہے کہ خاتون اپنے کے دوست کے ساتھ بائک پربائی پاس کی طرف جارہی تھی۔تبھی چارلوگوں نے انہیں روک لیا۔خاتون کے دوست کے ہاتھ پیرباندھ دئیے گئے اورخاتون کی اجتماعی عصمت دری کی گئی۔اس کے بعد ملزمین دونوں کوجان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے وہاں سے فرارہوگئے۔متاثرہ خاتون نے تھانہ میں شکایت درج کرادی ہے۔ اس نے اپنے بیان میں اپنے ہی دوست پرملی بھگت کا الزام لگایا۔ فی لحال ملزموں کی جانچ ابھی نہیں ہوئی ہے اورپولس معاملے کی جانچ میں لگ گئی ہے۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *