تالاب میں ڈوبنے سے چار بچوں کی موت

jodhpur
راجستھان کے جودھپور ضلع کے رامدیورا تیرتھ کے نزیدک چار بچوں کی تالاب میں ڈوبنے سے موت ہو گئی۔ایس پی (بوراناڈا)سمرتھارام نے بتایاکہ جمعہ دوپہرڈیڑھ بجے جیسلمیر ہائی وے پرمیکھلاسیا میں تالاب میں چاربچوں کی موت ہوگئی۔جب تک پولس پہنچتی گارجینوں نے چاروں کونکال لیاتھا۔ اسپتال پہنچانے پرڈاکٹر وں نے مردہ قراردے دیا۔مرنے والے بچوں کی شناخت دویا (8)بنت دھرم سنگھ، سمر(7)ولد شرم سنگھ، اس کی بین میناکشی(9)، مندسور کے سیتامانڈ رہائشی یووراج (8) والدببلو کے طورپر ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ نیمچ اور مندسور کے تقریباً70 تیرتھ یاتریوں کا ایک گروپ جودھپور ضلع کے رامدیورا گیا تھا۔ اسی دوران جیسلمیر روڈ پر تالاب میں پانی دیکھ کر بہت سے لوگ اس میں نہانے اتر گئے۔ خواتین کے باہر آنے کے بعد بھی چار بچے تالاب میں سے باہر نہیں نکلے، جس کے بعد ان کی تلاش شروع کی گئی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ تالاب میں ایک جگہ پر گہرا گڈھا ہونے سے چاروں بچے اس میں ڈوب گئے تھے۔ چاروں کو نزدیکی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
نیمچ سے ہی قافلے میں شامل دنیش نے تبایاکہ وہ اپنے رشتے داروں کے ساتھ بدھ کوروانہ ہوئے تھے ۔قریب 60-70لوگ رامدیورا درشن کیلئے نکلے تھے۔ جمعہ کوصبح جب وہ جھالامنڈ علاقے پہنچے ،تومقامی لوہارسماج کے ان کے رشتے داروں کی طرف سے قافلے کیلئے کھانے پینے کا انتظام کیاگیاتھا۔ یہاں ناشتہ کرنے کے بعد وہ سبھی درشن کرنے گئے ۔چارمعصوم بچوں کے ندی میں ڈوبنے اوربعدمیں انہیں باہرنکالنے تک وہاں کہرام مچ گیا۔اسی دوران دوخواتین بے ہوش ہوکر گرپڑیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *