2007حیدرآباد بم دھماکہ معاملہ: دو ملزمان قصوروار قرار، 2بری

HYD2007
حیدرآباد میں سا ل 2007میں ہوئے دوہرے بم دھماکے معاملے نیشنل جانچ ایجنسی (این آئی اے) کی اسپیشل کورٹ نے فیصلہ سنادیاہے۔ کورٹ نے دوملزموں کوقصوروار قراردیاہے ،جبکہ دوملزموں کوبری کردیاہے۔ عدالت پیر کے روز سزا پر اپنا فیصلہ سنائے گی۔
گرفتار ملزمین میں عنیق شفیق سعید اور محمد اکبر اسماعیل چودھری کو عدالت نے قصوروارقراردیاہے، جبکہ فاروق شرف الدین ترکش ، محمد صادق اسرار احمد شیخ اور طارق انجم کو بری کر دیا گیا ہے۔آپ کوبتادیں کہ سال 2007میں دوہرے بم دھماکوں میں 44 لوگو ں کی جان چلی گئی تھی،جبکہ دیگر 68 زخمی ہوگئے تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *