زمبابوے صدارتی انتخابات میں ایمرسن منانگاگوا کی جیت

emmerson-mnangagwa
افریقی ملک زمبابوے میں صدارتی انتخابات میں صدر ایمرسن منانگاگوا کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔زمبابوے میں صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر ایمرسن منانگاگوا الیکشن جیت گئے ہیں۔پیر کو صدارتی انتخابات ہوئے تھے۔زمبابوے کے الیکشن کمیشن کے سربراہ نے مسٹر مناگاگوا کے الیکشن جیتنے کا اعلان کیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انہیں تقریباً51 فیصد ووٹ حاصل ہوئے جبکہ اْن کے حریف نیلسن شامیزا کو44 فیصد سے زائد ووٹ ملے۔
یاد رہے کہ صدر رابرٹ موگابے کے زوال کے بعد یہ پہلے صدارتی انتخابات تھے۔ منانگاگوا کا تعلق حکمران زانو پی ایف پارٹی سے ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق،دوسری جانب مخالف سیاسی جماعت ایک ڈی سی کے ترجمان نے ووٹوں کی گنتی کے عمل کو جعلی قرار دیا ہے۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *