’’ قومی کھیل دِوَس‘‘ کے موقع پر ویمنس کالج میں کھیل کود مقابلوں کا انعقاد 

Womens-college-students
عالمی سطح کے معروف ہاکی کھلاڑی اور اے ایم یو کے سابق طالب علم دھیان چند کے یومِ پیدائش’’ قومی کھیل دِوَس‘‘ کے موقع پر آج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے ویمنس کالج میں کھیل کود مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح کالج کی پرنسپل پروفیسر نعیمہ گلریز نے کیا۔دن بھر چلے کھیل کود مقابلوں میں سو میٹر دوڑ، لونگ جمپ، شوٹ پُٹ تھرو، رلے ریس اور تھرو بال وغیرہ مقابلے منعقد کئے گئے۔ ان مقابلوں میں کالج و اسکول کی سو سے زائد طالبات نے حصہ لیا۔ ویمنس کالج کی انچارج فزیکل ایجوکیشن محترمہ رضیہ رضوی نے بتایا کہ فاتحین کو5ستمبر کو ایک تقریب کے دوران انعامات سے سرفراز کیا جائے گا۔ اس موقع پر معاون فزیکل ڈائرکٹر نازیہ خان بھی موجود تھیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *