برقع میں آئی ایک خاتون نے مسجد کے پاس امام کو زندہ جلایا ، جانچ شروع

demo-fire
تمل ناڈو کی راجدھانی چنئی میں ایک مسجد کے امام کو انتہائی بے رحمی سے زندہ جلادینے کا سنسنی خیزمعاملہ سامنے آیاہے۔ بتایا جارہا ہے کہ تریپلی کین علاقہ میں پیر کی رات بڑی مسجد کے سامنے واقع آفس میں ایک برقع پوش خاتون نے امام کو زندہ جلادیا۔ سنگین طور پر جھلس چکے امام مسجد کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ، جہاں پر انہوں نے دم توڑ دیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق، پولس نے منگل کو بتایاکہ قتل کرنے کے ارادے سے مجرم پیرکوتقریباً رات 8بجے کئی دیگرخواتین کے ساتھ بڑی مسجد کے امام سید فزرالدین کی آفس میں پہنچی اور اس نے امام فزرالدین پر کوئی کیمیکل پھینک دیا اور پھر انہیں آگ کے حوالے کردیا۔ اس واقعہ میں مسجد کے امام کافی زیادہ جھلس گئے اور انہیں فورا اسپتال میں داخل کرایا گیا ، مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دو گھنٹے بعد چل بسے۔تریپلی کین پولیس نے قتل کا معاملہ درج کرلیا۔ پولیس خاتون کی شناخت کرکے قتل کے پیچھے کے مقصد کو جاننے کی کوشش میں مصروف ہوگئی ہے۔ کیس کی تفتیش کررہے افسر کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ بند حملہ تھا۔ خاتون خود وہاں پر آتی ہے۔ ہوسکتا ہے کہ نزدیک میں ہی کوئی واقعہ کے بعد اس کا گاڑی میں انتظار کررہا ہو۔
ویب پورٹل این بی ٹی کے مطابق، ادھر امام کا علاج کرنے والے ڈاکٹرس نے بتایا کہ انہیں لاش سے نہ پٹرول اور نہ ہی مٹی کا تیل کا نشان ملا ہے۔ ہم نے نمونے جانچ کیلئے فورینسک لیب میں بھیج دئے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *