اچھے ڈاکٹرکودکھانے کے بہانے ہوٹل میں لے جاکرخاتون کی عصمت دری

rape-victim-file-pic

جے پور میں اچھے ڈاکٹرکودکھانے کے بہانے خاتون کوہوٹل میں لے جاکراس کے ساتھ ریپ کرنے کا معاملہ سامنے آیاہے۔متاثرہ خاتون نے سندھی کیمپ تھانے میں معاملہ درج کروایاہے۔پولس کے مطابق، ٹونکی رہائشی 35سالہ خاتون تین دن پہلے چونمومیں دوالینے آئی تھی۔یہاں پرایک گاڑی ڈائیورسریش نے اسے اچھے ڈاکٹرکودکھاکردوادلانے کے بہانے اپنے ساتھ لیکراسے سندھی کیمپ اسٹیشن روڈ پرواقع ہوٹل لے گیااوروہاں پرڈرا ا وردھمکاکراس کے ساتھ ریپ کیا۔اس کے ملزم ڈرائیوروہاں سے فرارہوگیا۔اس کے بعدمتاثرہ خاتون اپنے گھرپہنچی اوراہل خانہ کوآپ بیتی بتائی۔اہل خانہ نے اسے لیکرتھانہ پہنچے اورمعاملہ درج کروایا۔پولس معاملہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *