خاتون کو اغوا کرکے 4 لوگوں نے کی اجتماعی عصمت دری 

Gang-rape-general-pic
ملک کے کسی بھی حصے میں، کسی بھی ریاست میں بچیوں سے لیکرخواتین تک محفوظ نہیں ہیں۔روزانہ کہیں نہ کہیں اغوا، آبروریزی اوردیگرجرائم کے معاملے سامنے آرہے ہیں۔تازہ معاملہ آسام میں اجتماعی آبروریزی کا سامنے آیاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق، آسام کے نگاؤں ضلع میں ایک خاتون کو مبینہ طور پر اغوا کرکے اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی گئی۔ اس کے بعد اسے ہائی وے چھوڑ دیا گیا۔ خاتون کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ اسے نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
نگاؤں کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ایس رائے نے بتایا کہ خاتون نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ کل شام وہ اپنے ایک دوست کے ساتھ بائک پر جا رہی تھی۔ وہ گولاگھاٹ ضلع میں جارہے تھے۔رائے نے بتایا کہ اس نے الزام لگایا کہ راستے میں چار لوگوں نے انہیں روک لیا اور اسے جبرا اپنی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔چاراغواکاروں نے کلونگ ندی کے پاس امانی میں اس کے ساتھ ریپ کیاگیا۔بعد میں اسے این ایچ 37 پر پٹرول پمپ کے پاس چھوڑ دیا۔ اس کے بعد وہ بیہوش ہو گئی۔ایس پی نے بتایا کہ ایک تیل ٹینکر کے ڈرائیور نے اسے دیکھا اور پولیس کو جانکاری دی۔ اس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور متاثرہ کو نگاؤں سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔انہو ں نے بتایاکہ خاتون کا میڈیکل بھی کرایا گیا ہے۔رائے نے بتایا کہ پولیس نے مختلف دفعات میں معاملہ درج کر لیا ہے۔ پولیس معاملے جانچ میں مصروف ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *