مغربی بنگال:ٹی ایم سی دفترمیں بم دھماکہ،ایک ہلاک

TMC-OFFICE
مغربی بنگال کے مغربی مدناپورضلع میں مکرپور واقع ممتابنرجی کی پارٹی ترنمول کانگریس یعنی ٹی ایم سی دفترمیں ایک شدیدبم بلاسٹ (دھماکہ)ہوا۔ بتایاجارہاہے کہ یہ دھماکہ کافی زوردارتھا،جس سے دفترکا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔اس دھماکے میں ایک ٹی ایم سی کارکن کی موت ہوگئی، وہیں پانچ افرادزخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کوضلع اسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔بتاجارہاہے کہ پولس کی ٹیم جائے وقوع پرموجودہے اورجانچ جاری ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ،یہ دھماکہ آج صبح قریب نوبجے ہواہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *