’ہماراکھیل ہی ہارکے لائق تھا‘:کوہلی

kohli
انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ہندوستان کو اننگ اور159رن سے کراری ہارکاسامنا کرنا پڑا۔اس ہارکے بعد کپتان وراٹ کوہلی نے کہاکہ ’’جس طرح سے کھیلے، اس پرمیں فخرنہیں کرسکتا۔پچھلے پانچ ٹیسٹ میچوں میں پہلی بار ہم نے پوری طرح سے شکست کھائی۔ انگلینڈ نے جس طرح سے میچ کھیلا، ان کا جیتنافطری تھا۔ہماراکھیل ہی ہارکے لائق تھا‘‘۔وراٹ کوہلی نے آگے کہاکہ ’’جب آپ کھیل رہے ہوتے ہیں، تب صورتحال کے بارے میں سوچ نہیں سکتے ۔آپ ان سب چیزوں کویونہی نہیں دیکھ سکتے۔انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے بہترین مظاہرہ کیا اوررن بنائے۔مجھے لگتاہے کہ ہماری ٹیم میں تامیل ٹھیک نہیں تھا۔انہو ں نے اپنی چوٹ پرکہاکہ مجھے بھروسہ ہے کہ میں اگلے پانچ دن میں فٹ ہوجاؤں گا۔حالانکہ ،پیٹھ کے نچلے حصے میں مجھے درد ہے۔
غورطلب ہے کہ انگلینڈکے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ہندوستان کواننگ اور159رن سے ہارکا سامنا کرناپڑا۔ انگلینڈ نے 4 دن میں ہی یہ مقابلہ جیت کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0۔2کی سبقت حاصل کر لی ہے۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *