دومعصوم سگی بہنوں کے ساتھ درندگی

rape
اترپردیش میں وحشی درندوں کوقانون کا کوئی ڈروخوف نہیں رہ گیاہے۔یوپی میں ایک بارپھراغواکرکے آبروریزی کا معاملہ سامنے آیاہے۔ بلندشہر کے اگواتاتھانہ علاقے سے پانچ اورسات سال کی دوبہنوں کواغواکرکے آبروریزی کی خبرنے سکتے میں ڈال دیاہے۔بتایاجارہاہے کہ گذشتہ رات تقریباً ساڑھے آٹھ بجے گھرکے آگے کھیل رہیں دوبچیوں کوکچھ درندوں نے برگرکھلانے کے بہانے اغواکرلیا۔اس کے بعد دونوں بچیوں کونامعلوم بائک سواردرندے بائک پربیٹھاکرجنگل لے گئے ۔اس دوران دونوں بہنوں کے ساتھ درندگی کی گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق،اتر پردیش کے ضلع بلند شہر کے اگوتا علاقے میں دو نابالغ بہنوں کا اغوا کر کے ا ن کی ٹاٹا مائنر کے پاس عصمت دری کرنے والے نوجوان کو پولیس نے جمعرات کو گرفتار کرلیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *