دونابالغ لڑکیوں کی اجتماعی عصمت دری،11ملزم گرفتار

jharkhand
جھارکھنڈ کے لوہردگاضلع میں مبینہ طورپر 2نابالغ لڑکیوں سے اجتماعی عصمت دری کے الزام میں 11لوگوں کوگرفتارکیاگیاہے۔پولس سب انسپکٹر آشیش کمارمہلی نے بتایاکہ ان لوگوں کو ہرہی ٹولی علاقے میں ایک پولس ٹیم نے چھاپے ماری کے بعد گرفتار کیا۔انہو ں نے کہاکہ سبھی ملزموں کی عمر18سے 28سال ہے۔ملزموں نے اپنا جرم قبول کرلیاہے۔
پولس کا کہنا ہے کہ ان ملزموں نے اس واردات کوتب انجام دیا جب 16اگست کودونوں متاثرہ لڑکیاں اپنے ایک پڑوستی کے ساتھ ہرہی ٹولی علاقے میں جارہی تھیں۔پولس کے مطابق، تینوں ایک موٹرسائیکل پرجارہے تھے ،تبھی ہرہی ریلوے پل کے پاس ان کی بائک خراب ہوگئی۔ لڑکیوں میں سے ایک نے فون پراپنے دوست سے مددمانگی لیکن مددکے بجائے اس نے اپنے 11دوستوں کوموقع پربھیج دیا۔وہ لڑکیوں کوایک سنسان جگہ پرلے گئے،ان کے پڑوسی کومارپیٹ کرکے وہا ں سے بھگادیا۔
پولس کے مطابق، اس کے بعد ان لوگوں نے باری باری سے لڑکیوں سے ریپ کیا۔پولس نے بتایاکہ اس دوران ملزموں نے متاثرہ لڑکیوں کے موبائل فون بھی چھین لئے۔بہرکیف لڑکیوں کے بیان کے تحت صدرپولس تھانے میں ایک معاملہ درج کیاگیا۔معاملے کی مزیدجانچ کی جارہی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *