راجیہ سبھا میں پھرلٹک گیاتین طلاق بل ، اب سرمائی اجلاس میں پیش کیاجائے گا

triple-talaq
مودی کابینہ کی منظوری کے بعد تین طلاق بل کوتین ترامیم کے ساتھ آج راجیہ سبھا میں پیش کیاجاناتھا۔مگراب ذرائع کے حوالے سے خبرآرہی ہے کہ تین طلاق بل اب ٹل گیاہے۔بتایاجارہاہے کہ راجیہ سبھا میں عام رضامندی نہیں بن پانے کی وجہ سے تین طلاق بل ٹال دیاگیاہے۔ماناجارہاہے کہ اب اسے سرمائی اجلاس میں پیش کیاجائے گا۔حالانکہ سرکارکے پاس اس پر آڈریننس لانے کا بھی آپشن ہے۔ حالانکہ جانکاروں کا کہناہے کہ راجیہ سبھا میں تین طلاق بل پیش کرنے کی کوشش سے بی جے پی کے پاس اب کانگریس کوگھیرنے کا موقع مل گیاہے۔
آپ کوبتادیں کہ مانسون سیشن کے آخری دن کانگریس ارکان پالیمنٹ کے ہنگامے کے باعث راجیہ سبھا کی کارواہی دوبارملتوی کرنی پڑی۔ڈھائی بجے جب راجیہ سبھا کی کاررواہی پھرسے شروع ہوئی توراجیہ سبھا چےئرمین نے صاف کردیاہے کہ اس بل کوآج نہیں لیاجائے گا۔پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کا آج آخری دن ہے،ایسے میں سرکارکے ذریعے اسی سیشن میں تین طلاق بل پاس کرانے کی منشاادھوری رہ گئی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *