تین طلاق سے متعلق بل راجیہ سبھا میں پیش ہوگا آج

Triple-Talaq
راجیہ سبھا میں آج 10اگست کو تین طلاق سے متعلق بل پیش کیا جائے گا۔جمعہ کو بھی اس معاملہ پر بحث کے دوران ہنگامہ آرائی کا پورا امکان ہے۔یادرہے کہ 29 دسمبر کو لوک سبھا میں یہ بل پاس ہوگیا تھا ، جس میں فوری تین طلاق دینے کو جرم کے زمرہ میں رکھا گیا تھا۔ تین طلاق کی کئی شقوں پر اپوزیشن پارٹیوں کو اعتراض ہے ، جس کی وجہ سے بل پارلیمنٹ میں تنازع کا مرکز بنا ہوا ہے۔بہرکیف آج تین طلاق بل پرسونیاگاندھی کا کہناہے کہ ہماری پارٹی کا رخ بالکل صاف ہے۔انہو ں نے کہاکہ اس وقت میں اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتی ہوں۔
یادرہے کہ گذشتہ روزمرکزکی مودی سرکارتین طلاق (طلاق بدعت) اورنکاح حلالہ سے متعلق مسلم خواتین (شادی حقوق تحفظ) بل 2017میں مرکزی کابینہ نے کچھ ترامیم کومنظوری دے دی ہے۔ جس میں طلاق ثلاثہ کے معاملے کوغیرضمانتی جرم تومانا گیاہے لیکن ترمیم کے حساب سے اب مجسٹریٹ کوضمانت دینے کا اختیارہوگا۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *