ساس اور بہو باہر سے لڑکیاں بلا کر دھندا کرواتی تھیں

ہماچل پردیش میں چنبا پولیس نے سلطانپورہ میں ایک سیکس ریکٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس نے ایک گھر میں ساس اور اس کی بہو کے ساتھ تین لڑکیوں کو جسم فروشی کے دھندا میں گرفتار کیا ہے۔ ساس اور بہو باہر سے لڑکیاں بلا کر ان سے اپنے ہی گھر میں جسم فروشی کا دھندا کرواتی تھیں۔ پولیس کو پہلے سے ہی اس سیکس ریکٹ کے بارے میں اطلاع تھی لیکن کسی بھی طرح کا کوئی ٹھوس ثبوت ان کے خلاف نہیں مل پا رہا تھا۔ پولیس کی ٹیم نے بڑے ہی فلمی انداز میں جال بچھایا اور اس سیکس ریکٹ کا پردہ فاش کیا۔ پولیس نے موقع سے شراب کی بوتلیں بھی برآمد کی ہیں۔
ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ رمن شرما نے بتایا کہ پولیس کو یہ اطلاع ملی تھی کہ سلطانپورہ میں جسم فروشی کا کاروبار کیا جا رہا ہے۔ اس معلومات پر پولیس نے بہت ہی خفیہ طریقہ سے جال بچھایا اور اپنے ہی ایک شخص کو ان خواتین کے پاس گاہک بنا کر بھیجا۔ بعد میں پولیس نے دبش دے کر اسی گھر سے ساس۔ بہو اور ان کے ساتھ تین لڑکیوں کو گرفتار کر لیا۔ ہفتہ کو انہیں عدالت میں پیش کر ریمانڈ پر لیا جائے گا۔

 

 

 

 

چنبا پولیس نے اپنے ایک شخص کو گاہک بنا کر ساس اور بہو کے پاس بھیجا۔ ساس اور بہو نے گاہک بن کر آئے شخص سے 3000 روپے کا مطالبہ کیا۔ بعد میں انہوں نے اپنے ہی گھر کے ایک کمرہ میں پولیس کے اس شخص کو لڑکیوں کے پاس بھیج دیا۔ ادھر پہلے سے ہی گھات لگائے بیٹھی پولیس نے اس شخص کے اشارہ پر فورا چھاپہ ماری کی اور ساس۔ بہو اور ان کے ساتھ تین لڑکیوں کو گرفتار کر لیا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *