عالمی شیرِ مادر ہفتہ کے تحت جے این ایم سی کے شعبۂ امراض اطفال میں بیداری مہم کا آغاز

Prof-Farzana-K-Beg
بچوں کی صحت کے لئے’’ شیرِمادر‘‘ ضروری ہوتا ہے ۔ اس سلسلہ میں بیداری پیدا کرنے کے لئے عالمی سطح پر یکم تا 7؍اگست’’ شیرِ مادر ہفتہ ‘‘منعقدکیا جارہا ہے۔ اسی کڑی میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے جواہر لعل نہر و میڈیکل کالج،کے شعبۂ امراض اطفال کی جانب سے پروگراموں کا آغاز کیا گیا ہے جو 7؍اگست تک چلیں گے۔ پہلے دن اسکول آف نرسنگ کے طلبہ طالبات کو موضوع کی ضروری معلومات فراہم کی گئیں۔ شعبۂ امراض اطفال کی سربراہ پروفیسر فرزانہ کے بیگ، سینئر ریزیڈنٹس اور اسکول آف نرسنگ کی پرنسپل پروفیسر فریدہ احمد نے طلبہ سے مکالمہ کیا اور انھیں بتایا کہ اس سال کا تھیم ہے’’شیر مادر، زندگی کی بنیاد ہے‘‘۔ سینئر ریزیڈنٹ ڈاکٹر ایمان نعیم پہلے دن کے پروگرام کی کوآرڈنیٹر تھیں۔
دوسرے دن اسپتال کے او پی ڈی میں مریضوں کی ماؤں کو’’شیرِ مادر‘‘ کی اہمیت و ضرورت اور اس کے فوائد کے بارے میں بتایا گیا۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں خواتین موجود تھیں۔ آئندہ 4؍اگست کو شعبہ میں بھرتی مریضوں کے لئے بیداری پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ 6؍اگست کو انڈرگریجویٹ طلبہ طالبات کے لئے پروگرام ہوگا، جب کہ 7؍اگست کو اختتامی تقریب منعقد ہوگی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *