گؤرکشا کے لئے ہم ماریں گے یا تو خود مر جائیں گے:بی جے پی رکن اسمبلی

T-Raja
بی جے پی گؤرکشاکے معاملے پرجہاں اپوزیشن پارٹیوں کے نشانے پرہے۔وہیں بی جے پی کے اندرخانے میں سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہاہے۔ تلنگانہ کے بی جے پی رکن اسمبلی ٹی راجالودھ نے پارٹی اپنا استعفیٰ سونپ دیاہے اورانہو ں نے الزام لگایا ہے کہ وہ گؤرکشا کو لے کر کوئی تعاون نہیں دے رہی ہے۔ تلنگانہ اسمبلی میں گوش محل اسمبلی حلقے کی نمائندگی کرنے والے لودھ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کئے گئے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ ریاست کے بی جے پی صدر کے لکشمن کو بھیج دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں ہندو مذہب سے ہوں۔میرے لئے ہندو مذہب اور گؤرکشا ترجیحات ہیں ۔انہوں نے کہاکہ رہی بات سیاست کی تووہ بعد میں آتی ہے، میں نے بی جے پی سے گائے کی حفاظت کے لئے استعفیٰ دیا ہے۔ میں نے ایوان میں کئی بار اس مسئلہ کو اٹھایا لیکن پارٹی نے مجھے کوئی تعاون نہیں دیا۔انہوں نے کہا، …میں اور گؤ رکشکوں کی میری ٹیم سڑکوں پر اترے گی اور ریاست میں گؤکشی پر روک لگائیں گے۔راجہ سنگھ نے کہا، “آئندہ بقرعید کے دن تلنگانہ کی سڑکوں پر ہم خود گؤ رکشا کریں گے، چاہے ہم مر جائیں ، لیکن ہم گائے کو مرنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گؤرکشا کے لئے ہم ماریں گے یا تو خود مر جائیں گے۔
یادرہے کہ تلنگانہ سے بی جے پی رکن اسمبلی ٹی راجا لودھ نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیاہے۔اتوارکی رات انہو ں نے اس کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ گؤرکشاکیلئے انہو ں نے ایساکیاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *