مظفر پور شیلٹرہوم معاملے میں تیجسوی یادوکانتیش کمارپربڑاالزام

tejaswi
آرجے ڈی لیڈر اوربہارکے سابق نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو نے ایک بارپھرآڑے ہاتھوں لیاہے۔دراصل، بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے مظفر پور شیلٹرہوم میں بچیوں کے ساتھ عصمت دری کے معاملے میں ریاستی حکومت پر ایک بار پھر حملہ کرتے ہوئے وزیراعلی نتیش کمار پر بڑے افسران کو بچانے کا الزام لگایا ہے۔
تیجسوی یادو نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ وزیراعلی انتظامیہ میں خامی کی بات کرتے ہیں۔ انہیں یہ بتانا چاہیے کہ آخر انتظام دیکھنے کا کام کس کا ہے اور وہ وزیراعلی کی کرسی پر کس لئے بیٹھے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نتیش جی، آپ سارا قصور دوسرے کے سر ڈالتے ہیں۔ چھوٹے ملازموں کو پھنساتے ہیں، بڑے افسران کو بچاتے ہیں کیونکہ انہیں نہیں بچایا گیا تو وہ آپ کی ساری پول کھل دیں گے۔
خیال رہے کہ مظفر پور کے واقعہ سے سبق لیتے ہوئے حکومت نے بچوں سے وابستہ سبھی اصلاحی یا فلاحی شیلٹر کا انتظام خود کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ اب ریاست میں بچوں سے متعلق سبھی اصلاحی یا فلاحی شیلٹر کا انتظام کسی بھی غیر سرکاری تنظیم (این جی او) کے ذریعہ نہیں چلایا جائے گا۔ ریاستی سرکار ایسے شیلٹروں کا انتظام اپنے ہاتھ میں لے گی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *