سہرسہ چھیڑخانی معاملے پرتیجسوی یادونے کہا!’نتیش راج میں بہارپھرشرمسار‘

Tejashwi-Yadav
نتیش حکومت میں منچلے اپنی حرکت سے بازنہیں آرہے ہیں۔بہارمیں ایک بارپھر دن دہاڑے لڑکی کے ساتھ چھیڑچھاڑوبدسلوکی کا معاملہ ضلع سہرسہ میں سامنے آیاہے۔بہارکے سابق نائب وزیراعلیٰ اورآرجے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے ایک بارپھرٹویٹ کرکے بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمارکوآڑے ہاتھوں لیاہے۔ تیجسوی یادونے سہرسہ میں ایک لڑکی کے ساتھ منچلوں کے ذریعے چھیڑخانی کرنے کے معاملے پرکہاکہ ’’نتیش راج میں بہارپھرشرمسار، سہرسہ میں اسکول جاتی لڑکی کی جنسی زیاتی۔نتیش جی کب خاتمہ ہوگا ایسے واقعات کا؟‘‘۔

تیجسوی یادونے ایک اورٹویٹ کرکے کہاکہ’’خواتین کے خلاف جرائم، چھیڑچھاڑ اورجنسی زیادتی کے واقعات سے بہارشرمسارہورہاہے۔نالندہ، گیا، مدھوبنی، کیمور، جہاں آباد، روہتاس، آرا کے بعد اب سہرسہ کا ویڈیووائرہورہاہے۔ مظفرپور اورپٹنہ شیلٹرہوم میں تو مہاپاپ ہوا۔چچا،نیندسے جاگےئے‘‘۔

واضح ہوکہ تازہ معاملہ بہارکے سہرسہ ضلع میں سامنے آیاہے ، جہاں کچھ منچلوں نے دن دہاڑے اسکول جاتی لڑکی کے ساتھ چھیڑخانی کی ہے۔ واقعہ کا ویڈیو بھی بناکروائرل کیاگیاہے۔وائرل ویڈیومیں منچلے اسکول جاتی لڑکی سے چھیڑخانی کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ویڈیومیں دکھ رہاہے کہ لڑکی منچلے لڑکوں سے پریشان نہ کرنے کیلئے فریادکررہی ہے۔اس دوران لڑکی کے ساتھ چل رہے ایک لڑکے نے لڑکی کوبچانے کی کوشش لیکن منچلوں نے اسے بھی مارا پیٹا۔پولس نے وائرل ویڈیوکوسنجیدگی سے لیتے ہوئے متاثرہ لڑکی اورملزموں کی شناخت کرلی ہے۔فی الحال پولس نے اس معاملے میں پنکج یادو نام کے ایک نوجوان کوگرفتارکیاہے۔پولس باقی ملزموں کی تلاش میں لگ گئی ہے۔

 

 

 

 

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *