سرسید ایکسیلینس اِن سائنس ایوارڈ حاصل کرنے والے طلبا طالبات نے وائس چانسلر سے ملاقات کی

SSESA-Awardee-with-VC
علی گڑھ ایلومنائی ایسوسی ایشن آف نیو انگلینڈ، امریکہ کی جانب سے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے طلبہ کو دئے جانے والے سرسید ایکسیلینس اِن سائنس ایوارڈ (ایس ایس ای ایس اے) کو حاصل کرنے والے طلبہ طالبات نے بوسٹن سے تشریف لائے سابق ایلومنائی اور ایوارڈ کے سرپرست ڈاکٹر سید مسرت علی کے ہمراہ وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
وائس چانسلر نے تعلیمی سال 2018-19 میں مذکورہ ایوارڈ حاصل کرنے والے طلبہ طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اے ایم یو کے سابق طالب علم ڈاکٹر مسرت کی کاوشوں کو سراہا۔ انھوں نے کہاکہ اس تنظیم کے لئے یہ فخر کی بات ہے کہ وہ عالمی سطح پر اے ایم یو کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لئے کام کررہی ہے۔ ایوارڈ کے لئے منتخب گیارہ طلبہ وِشانت پی سنگھ، احمد ایس جاوید، محمد اے رضی، علمہ شکیل، سارہ انم، ایس صلاح الدین، سید ایف حسین، نورم انجم، سحر فاطمہ اور سمرن کو الگ الگ موضوعات میں جی آر آئی، آئی ای ایل ٹی ایس اور پانچ یونیورسٹیوں کے لئے پروسیسنگ اور امتحان فیس ادا کی جائے گی۔
سرسید ایکسیلینس اِن سائنس ایوارڈ کے سرپرست ڈاکٹر سید مسرت علی فارما سیوٹیکل اور بایوٹیک پیشہ ور ہیں جو امریکہ میں سوئیڈن کی کمپنی البیرو میں بطور ڈائرکٹر کام کررہے ہیں اور ہندوستان میں ایس ایس ای ایس اے کے لئے کام کررہے ہیں۔ ٹریننگ و پلیسمنٹ آفیسر(ٹی پی او) مسٹر سعد حمید اس کے کوآرڈنیٹر ہیں۔ اس موقع پر رجسٹرار عبدالحمید (آئی پی ایس)، اے ایم یو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے سکریٹری پروفیسر نجم الاسلام اور ٹی پی او کوآرڈنیٹرس اقرا فاطمہ اور نورین فاطمہ بھی موجود تھیں۔
اس سے قبل ڈاکٹر سید مسرت علی اور آئی ڈی پی آسٹریلیا کے ڈاکٹر شکیب اظہر چودھری نے آرٹس فیکلٹی میں ٹریننگ و پلیسمنٹ دفتر اور کیریئر کاؤنسلنگ و پلیسمنٹ سیل کی جانب سے بیرونی ملکوں میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر منعقدہ مذاکرہ میں داخلہ کے عمل، ٹسٹ اور اسکالرشپ وغیرہ سے متعلق معلومات طلبہ طالبات کو فراہم کیں۔ ایس ایس ای ایس اے فیلو مس ہما خاں بھی آسٹریلیا سے اسکائپ کے ذریعہ مربوط ہوئیں اور انھوں نے طلبہ سے گفتگو کی۔
مسٹر سعد حمید نے ٹریننگ و پلیسمنٹ دفتر کی جانب مستقبل میں منعقد کئے جانے والے پروگراموں کے بارے میں بتایا۔ اس پروگرام کی اسٹوڈنٹ کوآرڈنیٹر اقرا فاطمہ، نورین فاطمہ، فرقان اور سرتاج تھے۔ اسسٹنٹ ٹریننگ و پلیسمنٹ آفیسر مسٹر جہانگیر عالم نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا جب کہ مسٹر مزمل نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *