رافیل ڈیل معاملے پرسونیاگاندھی کی قیادت میں اپوزیشن پارٹیوں کا مظاہرہ

sonia-gandhi
رافیل ڈیل معاملے پرمرکز کی مودی سرکارکے خلاف سونیاگاندھی کی قیادت میں اپوزیشن پارٹیوں نے آج پارلیمنٹ احاطے میں کالی پٹی باندھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس احتجاجی مظاہرے میں سونیاگاندھی، ڈی راجا، عام آدمی پارٹی کے سشیل گپتاسمیت کئی سینئرلیڈران شامل ہوئے۔مظاہرے کے دوران ان کے ہاتھوں میں ’مودی کرپشن ایکسپوز‘، ’امبانی-اڈانی ہرطرف ہے، مودی -شاہ چورہے‘،وی ڈیمانڈ جے پی سی‘ لکھی تختیاں تھی۔
ادھرکانگریس نے آج راجیہ سبھا میں رافیل ڈیل میں گھوٹالے کاالزام لگاتے ہوئے ہنگامہ کیا۔پارلیمنٹ کی کاررواہی شروع ہوتے ہی کانگریس نے جے پی سی کا معاملہ اٹھایا۔کانگریس لیڈرآنندشرما نے کہاکہ اس گھوٹالے میں پی ایم مودی شامل ہیں۔اپوزیشن لیڈرغلام نبی آزادنے کہاکہ رافیل گھوٹالا دنیاکاسب سے بڑا گھوٹالہ ہے۔سرکارجے پی سی سے جانچ کرائے۔لیکن راجیہ سبھاکے نومنتخب ڈپٹی چےئرمین ہری ونش نے کہاکہ اس پرآج بحث نہیں ہوسکتی ہے۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *